65

مراز ادبی سنگم کی باڑی تشکیل 

ایکزیکٹیو کونسل کا اعلان عنقریب /صدر
ندائے کشمیر نیوز//وادی کی معروف ادبی تنظیم مراز ادبی سنگم کے الیکشن کمیشن نے حال ہی میں الیکشن منعقد کیا جس میں علی شیدا مراز ادبی سنگم کے  صدر اور اظہار مبشر جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔ 30 اکتوبر کو حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کے باہمی فیصلے اور متفق راۓ کے بعد باضابطہ طور آج شام کو مراز ادبی سنگم کے باقی عہدہ داروں کا اعلان کیا گیا۔ندائے کشمیر کے مطابق ڈاکٹر محمد شفیع ایاز مراز ادبی سنگم کے نائب صدر، شائستہ شفق  سیکرٹری، نادر احسن خزانچی اور ڈاکٹر شیدا حسین شیدا تنظیم کے میڈیا سیکرٹری مقرر کئے گئے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مراز ادبی سنگم کے عہدیداروں میں آج پہلی بار کسی خاتون کو شامل کیا گیا۔دریں اثنا صدر علی شیدا نے کہا کہ ایکزیکٹیو کونسل کا اعلان بھی بہت جلد کیا جائے گا اور مزید چند اہم  کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں