پالپورہ اور گاندربل میں مرد اورخاتون کی لاش برآمد 56

سری نگر کے بیس سالہ ایم بی بی ایس طالب علم کی جموں میں پر اسرار موت

موت کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری :پولیس
سری نگر:۴،نومبر//سری نگر کے 20 سالہ ایم بی بی ایس کے طالب علم کی جموں میں پراسرار طور پر موت ہوگئی۔جموںپولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے جمعرات کی صبح بتایا کہ سری نگر کے پیر باغ علاقے سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ ایم بی بی ایس کے طالب علم کی جموں کے سدھرا علاقے میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں پراسرار حالات میں موت ہو گئی۔حکام کے مطابق یامین نامی طالب علم، جوASCOMSبتراجموں میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کر رہا تھا، اسر آباد فلیٹ سدھرا میں بدھ کی شام کو بے ہوشی کی حالت میں جی ایم سی لایا گیا۔تاہم نوجوان کو وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیاجموںپولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔طالب علم کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس چوکی انچارج سدرہ جموں شکیل احمد نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایک انکوائری افسر کو تعینات کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ طالب علم کی موت کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں