بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان 69

پیٹرول اور ڈیزل کی ایکسائز ڈیوٹی میں کمی

وزیر اعظم کا بہت ہی حساس فیصلہ:امت شاہ
سری نگر :۴،نومبر//مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی ایکسائز ڈیوٹی میں کمی وزیر اعظم کا بہت ہی حساس فیصلہ ہے، اور اس سے نہ صرف عام آدمی کو راحت ملے گی بلکہ مہنگائی میں بھی کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی کی قیادت میں بی جے پی کی زیر اقتدار ریاستی حکومتوں نے بھی فیصلہ کیا اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کرکے عوام کو مزید راحت فراہم کرنے کے قابل ستائش کام کیا۔ جے کے این ایس کے مطابق وزیر اعظم مودی جی نے بین الاقوامی سطح پر قیمتوں کے بعد بھی پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کمی کرکے جوریلیف دیا ،وہ انتہائی حساس فیصلہ ہے،میں اسکے لئے مودی جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔امت شاہ نے کہاکہ مودی جی نے دیوالی کے موقعہ پر عام لوگوں کو ایک بڑی راحت دی ہے۔مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ ملک کو دیوالی کا تحفہ نہ صرف عام آدمی کو راحت دے گا بلکہ مہنگائی میں بھی کمی آئے گی۔خیال رہے مرکز نے بدھ کے روز پیٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 10 روپے فی لیٹر کی کٹوتی تاکہ ریٹیل ایندھن ریکارڈ بلند قیمتوں سے صارفین کو راحت مل سکے۔ بی جے پی کی حکومت والی کئی ریاستوں اور جہاں بی جے پی حکمران اتحاد کا حصہ ہے، ایسی ریاستوںکی حکومتوں نے بھیVAT کی شرح میں کمی کی ہے، جس سے صارفین کو مزید راحت ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں