57

دیوالی کے موقعہ پر اوڑی میں ہند پاک افواج نے

ایک دوسرے میںمٹھائیاں تقسیم کرکے مبارک باد پیش کیں

سرینگر/04 نومبر/دیوالی کے تہوا ر کے موقعہ پر اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرو ل پر پاکستان اوربھارت کی سرحدی فورسزکے مابین مٹھائی کے روایتی تحفے کا تبادلہ ہوا۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق اوڑی بارہمولہ میں کمان ستھو پل پر دیوالی کے موقعہ پر پاکستان اور بھارت کے افواج کے مابین مٹھائیوں کا تبادلہ ہوا جس دوران بی ایس ایف کے افسروں اورجوانوں نے ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی ۔دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز ایک دوسرے کے قومی اوراہم مذہبی تہواروں پر ایک دوسرے کو مٹھائی کا تحفہ دیتے ہیں تاہم جب دونوں ملکوں کے حالات زیادہ کشیدہ ہوں تو پھر پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کا مزاج بھی بدل جاتا ہے تاہم امسال جنگ بندی معاہدے پر عملدر آمد کے بیچ عید الاضحی پر بھی دونوں ممالک کے مابین مٹھائیاں تقسیم کی گئی اور ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا جبکہ اب دیوالی کے موقعہ پر بھی دونوں ممالک کے فوجی آفیسران نے ایک دوسرے میں مٹھائیاں تقسیم کیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں