ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

بلالیہ ناک آوٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا 5واں ایڈیشن مکمل

   103 Views   |      |   Tuesday, May, 24, 2022

بلالیہ ناک آوٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا 5واں ایڈیشن مکمل

فائنل مقابلے میں چنار ایف سی اندر گام کی شاندار جیت ، شبروز ملک کو بہترین رپورٹرنگ کیلئے اعزاز

بلالیہ ناک آوٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے 5ویں ایڈیشن کا فائنل مقابلہ چنار ایف سی اندر گام اور کشمیر پنتھرس کے درمیان کھیلا گیا۔ فائنل مقابلے کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد میدان میںموجود تھیں ۔ اس موقعہ پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے جیت درج اپنے نام کرنے کی بھر پور کوشش کی ۔ ایف سی اندر گام نے میچ میںا یک اہم گول کرکے میچ میںجیت کر لی اور ٹورنامنٹ کو اپنے نام کر دیا ۔ ٹیم کی جانب سے انتہائی اہم گول فیصل احمد نامی کھلاڑی نے کیا ۔ یہا ں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں تقریباً 48 ٹیموں نے حصہ لیا اور یہ دونوں ٹیمیں پورے ٹورنامنٹ میں چمکتی رہیں اور گرینڈ فائنل میں جگہ بنائی۔اس ایڈیشن کی فائنل تقریب میں مختلف معززین نے شرکت کی جبکہ مہمان خصوصی فیاض احمد (DFA صدرتھے،ان کے علاوہ بلال پنجابی (JKSA صدر)، ثناواللہ پرے (DDC ممبر پٹن)، عبدالقیوم (BDC) بھی موجود رہے ۔ ساتھ ہی تحصیلدار پٹن ایس ڈی پی او پٹن کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی میچ وننگ گول کرنے پر فصیل احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ احمد بانی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔مہمان خصوصی فیاض احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فٹبال پچھلے دو سالوں سے آگے بڑھ رہا ہے یہ اچھی بات ہے کہ لوگوں میں بالخصوص نوجوانوں میں فٹبال کھیلنے کی خواہش بڑھ رہی ہے ہم نے دیکھا کہ ملک سے باہر کے کھلاڑی مقامی کلبوں میں شامل ہونے لگے۔ فٹ بال کو فروغ دیتا ہوں اور میں تمام کھلاڑیوں کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔فائنل تقریب میں شبروز ملک کو بہترین رپورٹر کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.