جموں وکشمیر میں امن اور بھائی چارہ کیلئے دعا کی
سری نگر:۳،نومبر//اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے بدھ کے روز جموں وکشمیر کی عوام کو دیوالی کے مقدس تہوار کی دلی مبارک باد پیش کی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق پیغام ِ تہنیت میں الطاف بخاری نے کہاکہ روشنیوں کا تہوار ’دیوالی‘ جس کے بارے میں کہاجاتاہے کہ وہ برائی کو دور کرتا ہے اور ہماری زندگی کومثبت سوچ، اُمید اور امن سے بھر دیتا ہے ۔ روشنی ’اُمید‘اور رجائیت کی علامت ہے جس کی اِس وقت پہلے سے کئی زیادہ ضرورت ہے۔ کویڈ19بحران کی وجہ سے اقتصادی مندی نے لوگوں کو بُری طرح متاثر کیا ہے لیکن مجھے اُمید ہے کہ یہ تہوار خطہ میں خوشحالی اور ترقی کے نئے دور کی نوعید لیکر آئے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ اِن مقدس تہواروں کو منانا اور ایکدوسرے کو مبارک باد دینا جموں وکشمیر کے عظیم ثقافتی اقدار کی عکاسی کرتا ہے جو آنے والے وقت میں جاری رہے گا۔