58

ناموں کی تبدیلی کا سلسلہ جاری

LAWDA اب LCMAکہلایاجائےگا
سری نگر:۳،نومبر//حکومت جموں وکشمیرنے سرکاری محکموں واداروںکے نام تبدیل کرنے کاعمل جاری رکھتے ہوئے لیکس اینڈواٹرویز ڈیولپمنٹ اتھارٹیLAWDAکانام بدل کر اس نیا نام لیک کنزرویشن منیجمنٹ اتھارٹی رکھ دیاہے ۔اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے ایک آرڈریاحکمنامہ جاری کردیاگیاہے ۔جے کے این ایس کے مطابق بدھ کے روز جاری سرکاری آرڈرکے مطابق اب سے لیکس اینڈ واٹرویز ڈیولپمنٹ اتھارٹیLAWDA کانام جموں اینڈ کشمیر لیک کنزرویشن منیجمنٹ اتھارٹی LCMAہوگا۔سرکاری آرڈرمیں بتایاگیاہے کہ یہ فیصلہ جموں وکشمیرڈیولپمنٹ ایکٹ1970(Act XIX of 1970)کے سیکشن 3کے سب سیکشن (1)کے تحت حاصل اختیارات کی روشنی میں لیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں