ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

پولیس سربراہ کا دورہ اننت ناگ ،افسران کی مشترکہ میٹنگ میں جنوبی کشمیر کے سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا

   85 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

حیدر پورہ سرینگر جھڑپ کے متعلق سیاسی لیڈران کے بیان سے دکھ ہوا / دلباغ سنگھ

عسکریت پسندوں اور دیگر مشکوک عناصر کی نقل و حرکت کو روکنے کیلئے آپریشن تیز کرنے کی ہدایت دی
سرینگر/03نومبر /جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے اننت ناگ کا دورہ کیا اور جنوبی کشمیر کے سیکورٹی حالات کا جائزہ لینے کے لیے افسران کی ایک مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی۔سی این آئی کے مطابق پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کے ہمراہ آئی جی پی کشمیر وجے کمار بھی تھے ۔ اس موقعہ پر جنوبی کشمیر کے سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا اور ڈی پی او اننت ناگ پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔ اس کے بعد ڈی جی پی نے افسران کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں ڈی آئی جی جنوبی کشمیر عبدالجبار، ڈی آئی جی سی آر پی ایف اننت ناگ، ڈی پی اپھادے، ڈی آئی جی سی آر پی ایف اونتی پورہ شری بی ایس نے شرکت کی۔ایس ایس پی اننت ناگ آشیش کمار مشرا، ایس ایس پی کولگام ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی، ایس پی شوپیاں امرت پال سنگھ، ایس ایس پی اونتی پورہ، شری محمد یوسف کے علاوہ سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے آفیسران بھی اس میٹنگ میںموجود تھے ۔ میٹنگ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی نے چوکس رہنے پر زور دیا اور کہا کہ کسی بھی امن دشمن عناصر کو کسی قسم کی خلل پیدا کرنے کی جگہ نہ دی جائے اور جرائم پیشہ افراد اور عسکریت پسندوں اور دیگر مشکوک عناصر کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے آپریشنز کو تیز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے امن دشمن سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ شرپسندوں اور اوور گراؤنڈ ورکرز پر کڑی نگرانی کی جائے۔ڈی جی پی نے کہا کہ پولیس ودیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر گزشتہ تین دہائیوں سے زیادہ کے دوران مشکل حالات میں امن و امان کو مؤثر طریقے سے برقرار رکھا ہے تاکہ لوگوں کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے عوام کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ فورسز کے ساتھ عوام کے تعاون سے امن برقرار رکھنے میں مدد ملی ہے اور جموں و کشمیر میں امن مشن کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ان تعلقات کو ہر سطح پر مضبوط کیا جانا چاہیے۔ آئندہ موسم سرما کے حوالے سے ڈی جی پی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے وسائل کو بروئے کار لائیں تاکہ دور دراز اور برف باری والے علاقوں میں تعینات اہلکاروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس موقعہ پر افسران نے ڈی جی پی کو ممکنہ حفاظتی چیلنجوں سے نمٹنے اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا ۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.