ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت،.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی.

ڈینگو مریضوں میںاضافہ کے چلتے مرکزی وزارت صحت کو تشویش

   83 Views   |      |   Sunday, May, 22, 2022

ڈینگو مریضوں میںاضافہ کے چلتے مرکزی وزارت صحت کو تشویش

بیماری پر قابو پانے کیلئے جموں کشمیر سمیت نو ریاستوں میں ماہرین کی ٹیمیںروانہ
سرینگر/03نومبر /ڈینگو مریضوں میںاضافہ کے چلتے مرکزی سرکار نے جموںکشمیر سمیت 9ریاستوں میں ماہرین کی ٹیمیں روانہ کی ہے جو بیماری پر قابو پانے کیلئے متعلقہ ریاستوں اور یو ٹی کے ساتھ صلاح و مشورے کریں گے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر سمیت ملک کے مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں ڈینگو بیماری نے سر اٹھالیا ہے اور مریضوں میںا ٓئے روز اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔ ڈینگو مریضوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزارت صحت نے بیماری پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھاتے ہوئے 9ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں جن میں جموں کشمیر بھی شامل ہے میں ماہرین کی ٹیمیں روانہ کر دی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ سوموار کو مرکزی وزیر صحت کی سربراہی میں نئی دلی میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں صورتحال کا جائیزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ 9ماہرین کی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں روانہ کیا جائے گا جو وہاں کی انتظامیہ کے صحت بیماری پر قابو پانے کیلئے اقدامات کریں گے ۔ ان نو ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں ہریانہ ، کرالہ ، پنجاپ ، راجستھان ، تمل نارڈ ، اتر پردیش ، ارترا کھنڈ ، دلی اور جموں کشمیر شامل ہے۔ خیال رہے کہ ملک کے مختلف حصوں کو ڈینگو بیماری نے اپنی لپیٹ میںلیا اور جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ دیگر حصوں میں آئے رو زکیسوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا جس کے نتیجے میں لوگوں میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے جبکہ انتظامیہ بھی تشویش میںمبتلا ہے اور اس بیماری پر قابو پانے کیلئے تمام خاطر خواہ اقدامات اٹھائیںجا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت، اور رہبر کھیل کے تحت ہوئیں تعیناتیوں.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کچھ نیچے درج کیا گیا.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ.

سرینگر /21مئی // این این این سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالے کے قریب زیر تعمیر ٹنل مہند م ہونے کے بعد لاپتہ مزدوروں.

صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے آج نٹی محلہ میر بحری کلان رینہ واری (ڈل) جاکر وہاں گذشتہ.