ہندوستان ہر شعبے میں نوجوانوں کی طاقت کو بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز کررہا ہے 56

وزیر اعظم مودی آج راجوری کے نوشہرہ سیکٹر واردا ہونگے

دیوالی کا تہوار لائن آف کنٹرول پر فوجی اہلکاروں کے ساتھ منائیں گے

سرینگر/03نومبر /وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو جموں کے دورے پر وارد ہو رہے ہیں جہاں وہ راجوری میں دیوالی فوجی اہلکاروں کے ساتھ منائیں گئے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی امسال دیوالی کا تہوار راجوری میںلائن آف کنٹرول پر فوجی اہلکاروں کے ساتھ منائیں گے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم ہند جمعرات کو جموں کے دورے پر پہنچے اور وہاں سے وہ راجوری کے نوشہرہ سیکٹر روانہ ہونگے اور کنٹرول لائن پر فوجی اہلکاروں کے ساتھ دیوالی کا تہوا ر منائیں گے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم کی راجوری آمد کے سلسلے میں حفاظتی انتظامات بھی سخت کر دئے گئے ہیں جبکہ ساتھ ہی سرحدوں پر بھی فوج کو چوکس کر دیا گیا ہے۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم کے ہمراہ فوجی سربراہ اور فوج و سیول حکام کے دیگر آفیسران بھی ہونگے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی سال 2014میںآئیے تباہ کن سیلاب کے بعد کئی مرتبہ دیوالی کے موقعہ پر جموں کشمیر وارد ہوئے جہاں انہوں نے دیوالی کا تہوار جموں کشمیر میں تعینات فوجی اہلکاروں کے ساتھ منایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں