ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت،.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی.

جموں وکشمیر بنک میں کا م کررہے سیکورٹی گارڈوں کے ماہانہ مشاہروں میں کٹوتی

   106 Views   |      |   Sunday, May, 22, 2022

جموں وکشمیر بنک میں کا م کررہے سیکورٹی گارڈوں کے ماہانہ مشاہروں میں کٹوتی

چندی گڑ ھ نیشن ڈیلٹا نامی کمپنی کے خلاف زوردار نعرہ بازی ۔ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
سر ینگر / یکم نومبر/جموں وکشمیر بنک میں کا م کررہے سیکورٹی گارڈوں نے ماہانہ مشاہروںمیں کٹوتی کیخلاف سر ینگر کی پریس کا لونی میں زوردار نعرہ بازی کی۔ سی این ایس کے مطابق گاندربل ، بڈگام اور سر ینگر کے مختلف بنکوں اور اے ٹی ایمز میں تعینات سیکورٹی گارڈ پیر کو سرینگر کی پریس کالونی میں نمودار ہوئے اور انہوںنے چندی گڑ ھ نیشن ڈیلٹا نامی کمپنی کے خلاف زوردار نعرہ بازی کی۔ احتجاجی بنک گارڈوں کا کہناتھا کہ وہ گذ شتہ کئی برسوں سے وادی نشین ایک سیکورٹی کمپنی’’ پیرا گرین‘‘ میں بنک اور اے ٹی ایمز گارڈ بطورکام کررہے تھے۔ مذ کورہ کمپنی گن مین کو ماہانہ11ہزار250 اور پیلپر کو7ہزار روپے فراہم کرتی تھی۔ انہوںنے کہا کہ حال ہی میں چندی گڑ ھ نشین کمپنی نے بنک سے یہ کنٹر یکٹ لیا اور انہوںنے کام کاج سنبھالتے ہی بالتر تیب گن مین کے ماہانہ مشاہرے25سو اور ہلپر کو22سو روپے کی کٹوتی کر دی اس کے علاوہ مذ کورہ کمپنی نے شرط بھی رکھی ہے کہ وہ ان کے پاس بطور زیرضمانت پندر ہ ہزار روپے رکھے۔ ا نہوںنے کہاکہ کمپنی کی طرف سے ماہانہ مشاہرے میں اضافے کے بجائے ان کے لئے باعث تشویش ہی نہیں بلکہ دل شکستگی اور افسردگی کا بھی سبب بن گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کمپنی کی طرف سے مشاہرے میں کٹوتی ناانصافی ہی نہیں بلکہ ہمارے ساتھ بالخصوص اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ بالعموم استحصال کی آخری حد ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے ہمارے ماہانہ مشاہرے میں کٹوتی استحصال کی حد ہے ہمارے ماہانہ مشاہرے کو بڑھانے کے بجائے گھٹایا گیا ہے ، یہ استحصال کی آخری حد ہے ان کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں بے تحا شی کٹوتی سے وہ ذہنی کوفت کے شکار ہوئے ہیں اور اب ان کا گذارہ کیسے چلے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوںنے دوران کویڈ اور دیگر نا مساعد حالات کے دوران بھی اپنے فرائض انجام دیے ہیں اورا ب وہ کہاں جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقامی نوجوانوں کے ساتھ استحصال کے مترداف ہے ۔انہوں نے کہا کمپنی کی طرف سے مشاہرے میں کٹوتی پر اظہار افسوس و تشویش کرتے ہوئے کہاکہ یوں تو تمام سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی یا پرفارمنس کی بنیادوں پر تنخواہیں بڑھائی جاتی ہیں لیکن ہمارے ، جو سب سے اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقہ ہے ، کے ماہانہ مشاہرے میں کمی کی گئی ہے یہ انتہائی دل شکن بات ہے اور ہمارے ساتھ بہت بڑا استحصال ہے ‘۔انہوں نے کہا کہ یہاں محنتی ہونے کا صلہ یہی ہے کہ مشاہرہ کم کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ مہنگا ئی کے اس دور میںان کے مشا ہروں میں کٹوتی سے وہ فاقہ کشی کے شکار ہو سکتے ہیں لہذا وہ تب تک برابر سراپا احتجاج بنے رہیں گے جب تک نہ یہ فیصلہ واپس لیا جائے

متعلقہ خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت، اور رہبر کھیل کے تحت ہوئیں تعیناتیوں.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کچھ نیچے درج کیا گیا.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ.

سرینگر /21مئی // این این این سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالے کے قریب زیر تعمیر ٹنل مہند م ہونے کے بعد لاپتہ مزدوروں.

صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے آج نٹی محلہ میر بحری کلان رینہ واری (ڈل) جاکر وہاں گذشتہ.