منتخب ہونے والے عازمین کوسفرمحمودپرروانہ کیاجائیگا /مختار عباس 57

یکم نومبر سے سفر محمود پرجانے والے عازمین آن لائن فارم داخل کر سکتے ہیں

منتخب ہونے والے عازمین کوسفرمحمودپرروانہ کیاجائیگا /مختار عباس

سرینگر/ یکم نومبر/یکم نومبر سے آن لائن حج فارم داخل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے اقلیتی امور کے مرکزی وزیر نے کہاکہ سال2020اور 21کے دوران جوعازمین منتخب ہوئے تھے انہیں فریضہ حج کے لئے روانہ کیاجائیگا عازمین کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کرنے میں کو ئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائیگا رواں برس میں فریضہ حج اد اکرنے کے لئے دس مرکزی علاقوں سے براہی راست پروازیں جدہ کے لئے روانہ ہوگی اور 31جنوری تک فارم داخل کئے جاسکتے ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق مہاراشٹر ممبئی میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کی سربراہی میں تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوںکی حج کمیٹیوں کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سال 2022میں فریضہ حج اداکرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔ مرکزی وزیر نے میٹنگ کے دوران یکم نومبر سے آن لائن فارم داخل کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ عازمین 31جنوری تک آن لائن حج فارم داخل کرسکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ فریضہ حج ادا کرنے کے لئے سنجیدہ نوعیت کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔کروناوائرس کی وبائی بیماری پھوٹ پڑنے کے بعدسال2020-21کے وقت قرعہ اندازی کے وقت جوعازمین منتخب ہوئے تھے انہیں فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ مدینہ اور مکہ میں عازمین کو بہتررہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھائے گئے ہے اور سفر محمودپرجانے والے عازمین کوآن لائن ہی قیام کے بارے میں جانکاری ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ عازمین کاسامان بھی جدہ روانہ کرنے کے بعد انہیں آن لائن اس بات کی جانکاری ملے گی کہ ان کاسامان کس جگہ ہے جہاں وہ قیام بھی کرینگے ۔انہوںنے کہا کہ رواں برس کے دوران حیدر آباد، احمدآباد، کوچی، کلکتہ ،سرینگر سمیت دس ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں سے براہی راست حج پروازیں جدہ کے لئے روانہ کی جائیگی اور فریضہ ٔحج اد اکرنے کے لئے حکومت اور سعودی حکومت کی جانب سے جوبھی اقدامات اٹھائے جائینگے ان پرمن وعن عمل کرنا لازمی ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ فریضہ حج اد اکرنے والوں کوسہوالیات فراہم کرنے کے لئے وقف سینٹر میں کام سینٹر کھولے جارہے ہیں تاکہ خواہش مندعازمین کوکسی بھی مشکل کاسامناناکرنا پڑیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں