مسئلہ کشمیرکے حل اور بقاء کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے پرُامن جدو جہد جاری رہے گی 62

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ایک بار پھر گھر میں نظر بند

سرینگر/یکم نومبر/پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کر کے رکھا دیا گیا اور انہیں آورنی بجبہاڑہ جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ سی این آئی ے مطابق محبوبہ مفتی کو سوموار کو آرونی بجبہاڑہ جانا تھا جہاں حالیہ دنوں شوپیان میں فائرنگ واقعہ میں جاں بحق ہوئے نوجوا ن کے اہل خانہ سے انہیں تعزیت پرسی کرنی تھی تاہم پولیس نے انہیں گھر میں نظر بند رکھا دیا اور انہیں باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ، محبوبہ مفتی نے ایک خبر رساں ادارے کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی اور کہا کہ میں آج کولگام کے اروانی گاؤں کے رہائشی شاہد اعجاز کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرنے کے لیے جانا چاہتی تھی تاہم مجھے گھر سے نکلنے نہیں دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے انہیں کہا کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر انہیں گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے تاہم محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ جب عسکریت پسندوں کے ہاتھوں کوئی مارا جاتا ہے جب اس کے گھر جانے کی اجازت ہے تو فورسز فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے گھر تعزیت پرسی کیلئے جانے کی کیوں اجازت نہیں ہے۔ واضع رہے کی سیکورٹی فورسز کے بیان کے مطابق رواں مہینے کی 24 تاریخ کو 20 برس کے شاہد کی ہلاکت شوپیاں میں کراس فائرنگ کے دوران ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں