سرینگر/30اکتوبر /اگرہ میں کشمیری طالب علموں کی گرفتاری کے خلاف پی ڈی پی لیڈران نے سرینگر میں احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں جلد از جلد رہا کیا جائے ، ادھر کشمیری طلبہ کی گرفتاری کے بعد پارٹی صدر نے وزیر اعظم نریندری مودی کے نام ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے کشمیر ی طلبہ کی رہائی میں وزیر اعظم سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ میچ میں پاکستان کی جیت کی خوشی منانے کے بعد اگرہ میں کئی کشمیری طلبہ کو حراست میں لیا گیا ہے جس کے خلاف سنیچروار کو پی ڈی پی لیڈران نے سرینگر میںپارٹی ہیڈکواٹر پر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگرہ میں گرفتار کئے گئے کشمیری طلبہ کو جلد از جلد رہا کیا جائے ۔اس موقعہ پر پی ڈی پی ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نئی دلی حکومت نے جموں کشمیر کے خلاف سوتیلی ماں جیسا سلوک رکھا گیا ہے اور یہاں نوجوان کش پالیسی اختیا ر کرکے انہیں تنگ طلب کر دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوان بیرون ریاستوں میںتعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں اور انہیں وہاں میچ میں جیت کی خوشی منانے پر گرفتار کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرہ میں گرفتار کئے گئے کشمیری طلبہ کو جلد از جلد رہا کیاجائے ۔ ادھر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے وزیر اعظم ہند نریندر مودی کے نام ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیری طلبہ کی رہائی میں اپنا رول ادا کریں۔ سماجی وئب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں محبوبہ مفتی نے لکھا ہے کہ اگرہ میں گرفتار کئے گئے کشمیر ی طلبہ کی رہائی کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط ارسال کیا ہے اور ان سے کشمیری طلبہ کی رہائی ممکن بنانے کیلئے درخواست کیں ۔
