ڈگری کالج اننت ناگ میں ادبی تقریب کا انعقاد 61

ڈگری کالج اننت ناگ میں ادبی تقریب کا انعقاد

بڑی تعداد میں ادیبوں، شاعروں اور قلمکاروں کی شرکت

پلوامہ/ تنہا ایاز/ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اننت ناگ میں ادبی تقریب کا انعقاد جس میں بڑی تعداد میں ادیبوں اور شاعروں نے شرکت کی تقریب کے دوران ڈاکٹر شیدا حسین شیدا کی کتاب ’’صحراون سبزارچ کل‘‘کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وادی کی معروف ادبی و ثقافتی تنظیم مراز ادبی سنگم اور گورنمنٹ ڈگری کالج بایز اننت ناگ کے باہمی اشتراک سے کالج کے سمینارہال میں ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں شاعروں، ادیبوں اور قلم کاروں کی بڑی تعداد شرکت کی۔تقریب میں ادبی مرکز کامراز کے صدر محمد امین بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کلیم بشیر نے خطبہ استقبالیہ پیش کر کے مہمانوں کا خوش آمدید کیا۔جبکہ پروفیسر ناصر ندیم نے کلیدی خطبہ میں پرگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔تقریب کی پہلی نشست میں مراز ادبی سنگم کے نو منتخب ممبران کو حلف اٹھایا گیا۔ مراز ادبی سنگم کے نومنتخب صدر علی شیدا کو نامور شاعر، ادیب اور قلمکار علام نبی آتش نے حلف اٹھایا اور جنرل سیکرٹری اظہار مبشر کو اعجاز غلام محمد نے حلف اٹھایا۔ ایوان صدارت میں ادبی مرکز کامراز کے صدر محمد امین بٹ، غلام نبی آتش ،سید جاوید وائس پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بایز اننت ناگ ،علی شیدا نومنتخب صدر اور اعجاز غلام محمد موجود تھے۔تقریب کی دوسری نشست میں ڈاکٹر شیدا حسین شیدا کی پہلی کتاب صحراون سبزارچ کل کی رسم رونمائی انجام دی گئ۔نمائندے کے مطابق کتاب کے منصف شیدا حسین شیدا پیشے سے ڈاکٹر ہے اور ایک اچھے شاعر بھی ہے۔کء نامور شاعروں، ادیبوں اور قلم کاروں کی موجودگی میں ڈاکٹر شیدا نے اپنی والدہ کے ہاتھوں کتاب کی رسم رونمائی انجام دی۔ادھر جنوبی کشمیر کے سرکردہ شاعروں اور ادیبوں نے ادبی تقریب میں شرکت کرکے ادب نواز ہونے کا ثبوت پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں