وسن گوشہ بگ کا علاقہ گزشتہ ایک ماہ سے پانی سے محروم 58

وسن گوشہ بگ کا علاقہ گزشتہ ایک ماہ سے پانی سے محروم

لوگوں کا محکمہ جل شکتی کے خلاف زور دار احتجاج ، سڑک پر کئی گھنٹوں دیا دھرنا

شبروز ملک
گزشتہ ایک ماہ سے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف وسن گوشہ بگ میں لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف زور دار احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پینے کا صاف پانی جلد از جلد بحال کی جائے ۔نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ وسن گوشہ بگ کے مرد و زدن نے جمعہ کو محکمہ جل شکتی کے خلاف زور دار احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ علاقے میںپانی کی سپلائی جلد از جلد بحال کی جائے ۔ نمائندے کے مطابق درجنوں مرد و زن نے سڑک پرگھنٹوں تک احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کر دیا کہ علاقے میںپانی کی سپلائی کئی دنوں سے غائب ہے جس کے نتیجے میں انہیںکافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ گزشتہ ایک ماہ سے پانی کی سپلائی سے محروم ہے جس کے نتیجے میں سرما کے ایام میںلوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے اور وہ پانی کی ایک ایک بوند کیلئے ترس رہے ہیں ۔ احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ علاقے میںلوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور محکمہ جل شکتی ہاتھ پر ہاتھ رکھ ریکھ رہے ہیں۔ احتجاجی مظاہرین نے کچھ گھنٹوں تک سڑک پردھرنا دیا جس کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل وحمل بھی کئی گھنٹوں تک معطل رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں