69

پونچھ انکائونٹراب تک :آپریشن میں 9اہلکار ہلاک، فورسز نے 20افراد گرفتار کرلئے

سرینگر/29اکتوبر /پونچھ کے مینڈھر جنگلاتی علاقے میں گزشتہ 20روز سے جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے جس دوران جنگجوئوں کی معاونت کرنے کے الزام میں اب تک 20لاگوںکو حراست میں لیاگیا ہے جن میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ ادھر جمعہ کے روز بھی آپریشن جاری رہا جس دوران فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جنگلات پر نظر رکھی جارہی ہے ۔ اس جنگجو مخالف آپریشن میں اب تک 9فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک جے سی او بھی شامل ہے جبکہ دو پولیس اہلکار وں سمیت تین اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پونچھ کے مینڈھرجنگلات میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک جنگجو مخالف آپریشن گزشتہ بیس روز سے جاری ہے جبکہ سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان گذشتہ 18دنوں سے جاری تصادم آرائی کے بیچ مزید تین مقامی لوگوں کی عسکریت پسندوں کو پناہ فراہم کرنے کے الزام میں گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ گرفتار شدہ تین مقامی لوگوں کی شناخت محمد عارف و محمد طارق پسران محمد راشد اور واحد اقبال ولد محمد خورشید ساکنان بھٹہ دوریان کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان تین لوگوں کی گرفتاری کے ساتھ اس سلسلے میں اب تک کل ملا کر 20 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں کچھ خواتین بھی شامل ہیں۔ بتا دیں کہ اس آپریشن کے دوران اب تک دو جے سی اوز سمیت نو فوجی جوان جان بحق جبکہ دو پولیس اہلکار اور ایک فوجی جوان زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں پانچ سے آٹھ بھاری ہتھیاروں سے لیس جنگجو پھنسے ہوئے ہیں۔ ان جنگجوئوں کی تلاش کے لئے فوج، پولیس اور پیر ملٹری فورسز اور پیر کمانڈوز کی طرف سے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے اور ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں