سرینگر/ 25 اکتوبر/ایماندارنہ کوششوں اور شفاف طریقے سے اداروں کوچلانے جمہوریت کومضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ اقتدار کونچلی سطح تک لے جانے میں کوئی دقیقہ روگزاشت نہ کرنے اور چلہ کلاں کے دوران وادی کشمیر میں صارفین کو 24گھنٹے برقی برو فراہم کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے جموں وکشمیر کے لیفٹننٹ گورنر نے کہا کہ مرکزی حکومت کی فراغ دلانا امداد سے ہی جموں وکشمیر میں ترقی کو یقینی بنایا جارہاہے اور ہم نے تہیہ کررکھاہے کہ جموںو کشمیرکے لوگوں کو ہرطرح کی سہولیت فراہم کرنے مشکلات سے باہر نکالنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ دینگے ۔اے پی آ ئی کے مطابق ایس کے آ ئی سی سی سرینگر میں پنچوں سر پنچوں ڈی ڈی سی بی ڈی سی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے جموںو کشمیرکے لیفنٹت گورنر منوج سنہانے اس بات کاانکشاف کیاکہ ایماندارانہ کوششوں کاآغاز کردیاگیاہے کہ اداروں کوشفاف بنیادوں پرچلایا جائے اور اس سلسلے میں جتنے بھی مناسب اقدامات اٹھانے کی ضرورت محسوس کی گئی انہیں اٹھانے سے گریز نہیں کیاجارہاہے ۔جموں کشمیرکے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے مشکلات سے باہرنکالنے کی خاطر سرکار ہرطرح کے اقدامات اٹھارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ بدعنوانیوں بے ضابطگیوں کاقلع قمع کرنے کے لئے پہلے ہی سخت نوعیت کے اقدامات اٹھائے گئے ہے جہاں ایماندارانہ طریقے سے ہم اپنی خدمات انجام دے ہے وہی اداروں کوشفاف بنیادوں پرچلانے میں ہرممکن اقدامات اٹھانے سے گریز نہیں کیاجارہاے ۔انہوںنے کہاکہ سال2020میں صحت افزاء مقام گلمرگ میں سرمائی کھیلوں کے دوران بحیثیت لیفٹننٹ گورنر وادی کے صارفین کوچلہ کلاں کی سرد ترین ایام میں بجلی فراہم کرنے کاجو ہم نے فیصلہ لیاہے اگر اس میں کوئی کمی رہ گئی ے وہ رواں برس کے جھاڑے کے موسم میں پورا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائینگے مز دبجلی خریدے کی ضرورت پڑے اس سے خریدنے میں گریز نہیں کیاجائیگا ۔لیفٹننٹ گورنر نے کہاکہ قصبوں میں 12گھنٹوں کے اندراردیہات میں خراب ہونے والے ٹرانسفارمروں کو24گھنٹوں کے اندرنصب کرنے کے احکامات پرسختی سے عمل کرائی جائیگی اور سردیوں کے ایام میںلوگوں کوسرکارکی جانب سے جس طرح کی بھی خدمت کی ضرورت پڑے گی اس سے انجام دینے میں ہم اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینگے ۔انہوںنے کہاکہ جمہوریت کومضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ اقتدار کونچلی سطح تک لے جانے کی کارروائی عمل میں لائی گئی خواتین کوبا اختیار بنانے انہیں خود انحصاری کی راہ پرگامزن کرانے کے طور طریقے اپنائے گئے منوج سنہا نے کہا کہ خواتین کو بہتر انصاف فرہم کرنے اور انہیں شراکت دار بنانے کے لئے سرکار اپنی خدمات انجام دینے میں کوئی بھی کسر باقی نہیں چھوڑ رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کے نئے دور کاآغاز ہواہے اورمرکزی حکومت کی فراغ دلاناامدادکے باعث ہی جموں وکشمیرنہ صرف دور جدید کے چلینجوں کامقابلہ کرنے کا اہل ہو رہاہے بلکہ تعمیرترقی کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بیروز گاری کے خاتمے صنعتوں کاانقلاب مشکلات کاازالہ کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔
59