بڈگام اور شوپیاں میںپولیس کی بچائو کارروائیاں 75

بڈگام اور شوپیاں میں پولیس کی بچائو کارروائیاں

چونتیس افرادپر مشتمل کئی خانہ بدوش خاندانوں بچایا
سرینگر :۳ ۲،اکتوبر//خراب موسم کے درمیان ، پولیس نے خانہ بدوش لوگوں کوبچائو آپریشن کر کے34افرادپر مشتمل کئی خانہ بدوش خاندانوں کو ان کے سامان کے ساتھ بچایا جو کہ بڈگام اور شوپیان کی اونچی جگہوں پر پھنسے ہوئے تھے۔جے کے این ایس کے مطابق بڈگام پولیس کو مدد کیلئے ایک کال موصول ہوئی کہ کچھ خانہ بدوش لوگ بھاری برف باری اور برفانی تودے گرنے کے خدشات کی وجہ سے ناگبل یوسمرگ کی اونچی جگہوں پر پھنس گئے ہیں۔اس پرتیزی سے کام کرتے ہوئے، انچارج پی پی پکھر پورہ ایس آئی ارشاد احمد کی قیادت میں پولیس چوکی پکھیر پورہ کی پولیس پارٹی نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور16ارکان پر مشتمل4خاندانوں کو بچایا اور بعد میں عارضی طور پر گورنمنٹ ہائی سکول ناگبل منتقل کر دیا۔اسی طرح ، شوپیاں پولیس کو بھی ایک کال موصول ہوئی کہ خیموں میں رہنے والے خانہ بدوش خاندان شدید برفباری اور نیلیناد شاداب قراوا شوپیان کی اونچی جگہوں پر برفانی تودے گرنے کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔ اس پرتیزی سے کام کرتے ہوئے پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور پھنسے ہوئے خاندانوں کو بچایا جن میں 18ارکان پر شامل لوگوں کو بچالیا ہے۔ بچائے گئے خانہ بدوشوں کو عارضی طور پر زیر تعمیر گورنمنٹ ہائی سکول شاداب کاروا منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں