نورپورہ ترال میں خانہ بدوشوںکاعارضی خیمہ زمین بوس 61

نورپورہ ترال میں خانہ بدوشوں کاعارضی خیمہ زمین بوس

تین افراد کی اسپتال میں موت،ایک کی حالت متغیر
ترال:۲۳،اکتوبر//جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ترال کے نور پورہ علاقے میں موسلا دھار بارش کے دوران خانہ بدوش کنبے کاعارضی خیمہ مٹی کے بنڈکے ملبے تلے آگیا،جسکے نتیجے میں خانہ بدوش کنبے کے تی3 افراد کی موت ہو گئی اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔جے کے این ایس کے مطابق عہدیداروں نے بتایا کہ شدیدبارشوںکے بعدمٹی کے ایک تودے نے منی سیکریٹریٹ نور پورہ ترال کے قریب ارشاد احمد ولد عبدالغفور کے عارضی خیمے کو گرا دیا،جسکے نتیجے میں خانہ بدوش (گجر برادری) خاندان کے4 افراد ملبے کے نیچے آئے۔جلد ہی مقامی لوگوں نے، پولیس کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر بچائو آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چاروں افراد کو ملبے سے نازک حالت میں نکالا گیا اور ہسپتال لے جایا گیا۔تاہم ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ان میں سے3افراد نے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی کو خصوصی علاج کے لئے سرینگر کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں