ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت،.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی.

کشمیر کے بارے میں پاکستان کی پالسی اندھیرے میں ہاتھ پیر مارنے کے مترادف

   105 Views   |      |   Sunday, May, 22, 2022

کشمیر کے بارے میں پاکستان کی پالسی اندھیرے میں ہاتھ پیر مارنے کے مترادف

کئی اسلامی ممالک جموں وکشمیر میں مستقبل میں کونسلیٹ بھی کھول رہے ہیں /عبدالباسط

سرینگر/ 22 اکتوبر/کشمیر کے بارے میں اندھیرے میں ہاتھ پیر ہلانے کاعندیہ دیتے ہوئے پاکستان کے سابق سفارت کار نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ اور داخلی پالسی کشمیرکے بارے میں سمجھ سے بالاترہے او آ ئی سی کے کئی ممبران اب جموںو کشمیر میں اپنے کونسلیٹ ہونے جارہے ہیں جس سے کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کوموقف مزیدکمزور ہوگا اور بین الاقوامی سطح پرپاکستان کوہی بھی حمایت ملنے کے امکانات موجود نہیں دکھائی دے رہے ہیں ۔اے پی آ ئی کے مطابق نئی دہلی میں بحیثیت سفارتکار کئی برسوں تک اپنی خدمات انجام دینے والے پاکستان کے سابق سفارتکارباسط علی نے اس بات کاانکشاف کیاکہ جموںو کشمیر میں یو اے کی جانب سے بنیادی ڈھانچے کی تعمیرکئے سلسلے میںسر مایہ کاری کرنے کے معاہدے پردستخط ہونااس بات کی عکاسی ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالسی کشمیرکے بارے میں مکمل طور پرناکام ثابت ہوچکی ہے اور داخلی سطح پربھی پاکستان کی پالسی سمجھ سے بالاترہے۔ سابق سفارتکار نے کہاکہ بھارت نے او آئی سی کے ممبر ممالک کے ساتھ رابطے بڑھائے انہیں اپنے ساتھ ملایا حالانکہ اسلامی ممالک سفارتی سطح پرپاکستان کے کشمیرکے موقف کی باربار حمایت بھی کرتے تھے تاہم اب صورتحال بڑی تیزی کے ساتھ تبدیل ہورہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت اور یو اے کے درمیان میمورنڈم پردستخط ہوگئے ہے وہ جموں میں یاوادی میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہے یہ ایک الگ بات ہے تا ہم یہ بات صحیح ہے کہ پاکستان جموں وکشمیرکے بارے میں اندھیرے میں ہاتھ پیر ہلارہاہے اور اس کے پاس کشمیرکے بارے میں نہ توکوئی پالسی ہے اور نہ ہی بین الاقوامی سطح پرکشمیرمسئلے کے بارے میں پاکستان کوکئی سے بھی حمایت یاان کے موقف کی تائید کے امکانات نظرآ رہے ہے۔ سابق سفارتکار نے اس بات کابھی اشارہ دیاکہ کئی اسلامی ممالک جموں وکشمیر میں کونسلیٹ بھی کھولنے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اگرچہ بھارت کے اس طریقہ کار سے مسئلہ کشمیر حل تونہیں ہوگا تاہم پاکستان کاموقف دن بدن کمزور ہوتاجارہاہے خارجی اور داخلی سطح پران کی پالسی سمجھ سے بالاترہے ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت، اور رہبر کھیل کے تحت ہوئیں تعیناتیوں.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کچھ نیچے درج کیا گیا.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ.

سرینگر /21مئی // این این این سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالے کے قریب زیر تعمیر ٹنل مہند م ہونے کے بعد لاپتہ مزدوروں.

صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے آج نٹی محلہ میر بحری کلان رینہ واری (ڈل) جاکر وہاں گذشتہ.