63

عرس مبارک میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں درگاہ حضرتبل جانے کیلئے ٹریفک پلان

ذائرین کی سہولیت کیلئے ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ، لوگ محکمہ سے تعاون کریں /محکمہ ٹریفک

سرینگر/18اکتوبر/ربیع الاول کی 12تاریخ کو عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں درگاہ حضرتبل میں ذائرین کی بڑی تعداد پہنچنے کے تناظر میں 19اکتوبر اور اس کے بعد آنے والے جمع کیلئے محکمہ ٹریفک نے وادی کے مختلف علاقوں سے آنے والی گاڑیوں کیلئے ٹریفک پلان مرتب کرلیا ہے تاکہ ذائرین درگاہ حضرتبل تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ٹریفک کی آواجاہی بھی آسانی کے ساتھ جاری رہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں بارہ ربیع الاول کے موقع پر سرینگر شہر میں ٹریفک کی آسانی سے نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک پولیس نے اس روز مختلف مقامات سے عقیدت مندوں کو حضرتبل جانے والی ہر قسم کی گاڑیوں کے لئے ٹریفک پلان جاری کیا۔ٹریفک پولیس سٹی سرینگر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عرس کی مناسبت سے 19 اکتوبر اور اس کے بعد آنے والے جمعہ کے موقع پر آثار اشریف حضرتبل میں عقیدت مندوں کا ایک بہت بڑا اجتماع جمع ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران شمالی کشمیر سے آنے والی گاڑیاںشالہ ٹینگ پہنچنے کے بعدپارمپورہ سے ،قمرواری۔ سیمنٹ برج۔ نورباغ۔سکیہ ڈافر۔ عیدگاہ۔سازگری پورہ ‘حول عالمگری بازار ‘مل اسٹاپ‘ مولوی اسٹاپ (لال بازار) ‘بوٹشاہ محلہ‘ کنہ تار ‘یونیورسٹی پارکنگ صدرہ بل پہنچ جائیں ۔اسی طرح جنوبی کشمیر سے آنے والی گاریاں پنتھہ چوک کے راستے ، اتھواجن، بٹوارہ، سونہ وار ، رام منشی باغ گپکار گرینڈ پیلس زیارت گھاٹ نشاط کے راستے فور شور روڑ حبک کراسنگ یونیورسٹی پارکنگ تک پہنچے ۔اسی طرح بڈگام اور اس سے ملحقہ علاقوں سے آنے والے عقیدت مندوں کو لے جانے والی گاڑیاں حضرت بل پہنچنے کیلئے مندرجہ ذیل راستہ اپنائیں گی۔حیدر پورہ ٹنگہ پورہمنہ بائی پاس بمنہ کراسنگ ،قمر وای سیمنٹ برج – نورباغ – سقمرواری۔ سیمنٹ برج۔ نورباغ۔سکیہ ڈافر۔ عیدگاہ۔سازگری پورہ ‘حول عالمگری بازار ‘مل اسٹاپ‘ مولوی اسٹاپ (لال بازار) ‘بوٹشاہ محلہ‘ کنہ تار ‘یونیورسٹی پارکنگ صدرہ بل پہنچ جائیں۔ لال چوک سے آنے والے عقیدت مندوں کو لے جانے والی گاڑیاں حضرت بل پہنچنے کیلئے مندرجہ ذیل راستہ اختیار کریں گی۔لال چوک ایس آر ٹی سی کراسنگ، اخوان چوک، خانیار چوک بہور کدل، راجوری کدل، گوجوارہ چوک، حول ،عالمگری بازار – مل اسٹاپ – مولوی اسٹاپ ( لال بازار) – بوٹشاہ محلہ – کنہ تار یونیورسٹی پارکنگ پہنچے۔ گاندربل سے آنے والے عقیدت مندوں کو لے جانے والی گاڑیاں ناگہ بل – زکوورہ – حبک – یونیورسٹی پارکنگ (حبک سائیڈ) کو اپنائیں گی۔حضرت بل سے واپسی پر شمال جانے والی گاڑیاں یہ راستے اپنائیں گی،سر سید پارکنگ۔ عائشہ باغ کراسنگ رعناوری خانیار – نائوپورہ – دالگیٹ – ایم اے روڈ -بڑشاہ برج – جہانگیر چوک فلائی اوور -بٹہ مالو مومن آباد۔ ٹینگ پورہ – ببمنہ ا بائی پاس – پارہم پورہ۔ شالہ ٹینگ کے راستے اپنی منزل کو جائیں گی ۔ جنوبی کشمیر میں حضرتبل سے واپسی پر جانے والی گاڑیاں ان راستوں کو اپنائیں گی: نسیب باغ پارکنگ – حبک کراسنگ – فارشور روڈ – نشاط – زیتھیار گھاٹ – گپکاررامشنی باغ کے راستے ۔ وسطی کشمیر کے علاقوں کو حضرت بل کی زیارت سے واپسی پر جانے والی گاڑیوں سے درج ذیل راستوں کو اپنانے کی درخواست کی گئی ہے: این آئی ٹی – عائشہ باغ کراسنگ – رعناوری – خانیار – ناپورہ – ڈالگیٹ – گالف کراسنگ – ریڈیو کشمیر – عبداللہ برج – ہیٹرک – کانوینٹ کراسنگ – پی / ایس راجباغ – جواہر نگر چوک – جواہر نگر بند۔ رام باغ – برزلہ پل – صدر -حیدرپورہ۔سے اپنی منزل کو جائیں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں