دوسر ے روز بھی بالائی علاقوں میں تازہ برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشیں 56

دوسر ے روز بھی بالائی علاقوں میں تازہ برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشیں

دوپہر بعد موسم میں بہتر ی آئی ، 20اکتوبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان

سرینگر/18اکتوبر// محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں میں سوموار کو بھی ہلکی برفباری سے سفید چارد بچھ گئی جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں دو پہر تک بارشیں ہوئی ۔ ادھر موسمی صورتحا ل میں تبدیلی آنے کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر محسوس کی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق سنیچروار اور اتوار کی درمیانی رات سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ بارشوں اور برفباری کا سلسلہ سوموار کو دوسرے روز بھی بعد دوپہر تک جاری رہا ۔شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں سوموار کے بعد دوپہر تک بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ رات کے دوران بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے ،سونہ مرگ، گلمرگ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی اس کیساتھ ساتھ زوجیلا ، دراس اور دیگر پہاڑی علاقوںمیں بھی برفباری ہوئی۔ گلمرگ سے نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شہر آفاق گلمرگ میں دورا ن شب تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی اور کچھ انچ برف جمع ہوئی ہے ۔ ادھر سونہ مرگ کے پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔ادھر شوپیان سے بھی نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ پیر کی گلی پر تازہ برفباری ہوئی ۔ادھر سونہ مرگ، زوجیلا، منی مرگ، گومری، گلمرگ،پہلگام میں تازہ مگر تازہ برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے شدید میں اضافہ ہوا ہے۔دھر محکمہ موسمیات کے مطابق 20اکتوبر تک موسمی صورتحال بہتر رہے گی جس کے بعد موسمی صورتحال میںمزید تبدیلی کا امکان ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں