370کی منسوخی امن امان بحال کرنے تعمیر وترقی کویقینی بنانے کاسحرہ بے جے پی کوہے/رام مادھو 69

370کی منسوخی امن امان بحال کرنے تعمیر وترقی کویقینی بنانے کاسحرہ بے جے پی کوہے/رام مادھو

جموںو کشمیرکی موجودہ صورتحال کی ذمہ داری بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہے/ ارجن کھڑکے

سرینگر/ 18 اکتوبر/شہری ہلاکتوں کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس ایس دوسرے کے مقابلے میں کھڑے ہوگئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئرلیڈ رجنرل سیکریٹری کادعویٰ ہے کہ جموں وکشمیر کا خصوصی درجہ واپس لینے امن امان بحال کرنے تعمیروترقی کویقینی بنانے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے بھارتیہ جنتاپارٹی نے اقدامات اٹھائیں ۔کانگریس کے سینئرلیڈر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق جنرل سیکریٹری کے بیان کوجھوٹ کاپلندہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ کشمیر کی جوموجودہ صورتحال ہے ا سکی ذمہ داری مرکزی حکومت پرعائدہوتی ہے ۔کانگریس نے اپنے دور میں عسکریت کی کمرتوڑ کررکھی تھی اور الیکشنوں کے دوران 74%لوگ ووٹ دینے کے لئے پولنگ بوتھوں پرآنے کے لئے گریز کرتے تھے ۔اے پی آئی کے مطابق کتاب کی رسم رونمائی کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر ار امورکشمیرکے انچارج رام مادھو نے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ جموں وکشمیر کاخصوصی درجہ واپس لینے کاسحرہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہے جس نے جموں وکشمیرکوبھارت میں ضم کردیا۔انہوںنے کہاکہ جموں کشمیر میں امن ترقی اور خوشحالی بیروز گاری پرقابوپانے کی ضمانت بھارتیہ جنتا پارٹی کے بغیراورکوئی نہیں دے سکتاہے پچھلے دو برسوں کے دوران جموں وکشمیرمیں تعمیر وترقی کے ایک نئے دور کاآغازہوا ہے اورتعمیراتی پروجیکٹوں کووقت پرمکمل کرنے کا طریقہ کاراپنایاجارہاہے ۔سابق جنرل سیکریٹری اور امورکشمیرکے انچارج نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے جموں وکشمیر میں علیحدگی پسندی کوفروغ دے کرٹیررفنڈنگ حوالہ رقومات کے لین دین کیلئے بھی راہیں آسان کردی تھی اور بی جے پی نے جہاں جموں وکشمیرمیںعسکریت کی کمرتوڑ کررکھ دی ہے وہی ٹیررفنڈنگ حوالہ رقومات کے لین دین میں اورعلیحدگی پسندی کے روحجان کونیست نابودکرنے کے لئے برپوراقدامات ٹھائے ہیں اوریہی وجہ ہے علیحدگی پسند سے تعلق رکھنے والے دو درجن کے لیڈران جیلوں کی زینت بنی ہوئی ہے بھارتی جنتاپارٹی کے لیڈر کی جانب سے دیئے گئے بیان کو من گھڑت بے معنی قرار دیتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر ارجن کھڑکے نے کہا کہ جموں کشمیرکی موجودہ صورتحال کی ذمہ داری مرکزی حکومت کی ہے جس نے عسکریت کو روک دینے کے لئے اقدامات اٹھائے اوریہی وجہ ہے کہ آج وادی کشمیر میں اقلیتیں اپنے آپ کوغیرمحفوظ تصورکررہے ہیں ۔کانگریس کے سینئرلیڈر نے کہاکہ خصوصی درجہ واپس لینے کے بعد مرکزی حکومت کی جانب سے جودعوے اور وعدے کئے گئے و ہ کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں۔ سابقہ حکومتوں نے جن پروجیکٹوں کی سنگ بنیاد رکھی تھی اس نے افتتاح کیاجارہاہے جموں وکشمیر ملک کی واحدجگہ ہے جہاں بے روزگاری کی شرح 21.6%اور مہنگائی کی شرح 7.39%ہے ۔کانگریس کے سینئر لیڈر نے وزیراعظم نریندر مودی وزیرداخلہ امیت شاہ پرزوردیاکہ وہ حالات کی سنگینی کومدنظررکھتے ہوئے جموں وکشمیرمیں اقلیتوں اور اکثریتی طبقے ے تحفظ کویقینی بنانے کے سلسلے میں لوگوں کواعتمادمیں لے کراقدامات اٹھائیں اور جوصورتحال اس وقت بنی ہوئی ہے ا سے لوگوں کوچھٹکارا دلانے کے لئے اپنے رول کو احسن طریقے سے ادا کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں