ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /20مئی / این این این
جموں کے رام بن علاقے میں زیر تعمیر ٹنل ڈھہ جانے.

سرینگر /20مئی / این این این سرحدی قصبہ اوڑی میں پولیس نے ایک ولیج لیول ورکر.

سرینگر /20مئی / این این این
جموں اور کشمیر کے بیشتر حصوں میں بارشوں کے بعد.

پاور پروجیکٹوں ایمرجنسی ائربیسوں مذہبی رہنماؤں پر حملوں کاخفیہ اداروں نے جانکاری دی

   105 Views   |      |   Friday, May, 20, 2022

جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ،حفاظتی اقدامات انتہائی سخت کر دیئے گئے

سرینگر/ 18 اکتوبر/ہائیڈل پروجیکٹوں ایمرجنسی ائیربیسوں پر حملہ کرنے مزہبی رہنماؤںپر حملہ کرنے بنیادی ڈھانچے کودرہم برہم کرنے کی خفیہ اداروں کی جانب سے جانکاری دینے کے بعد آناًفاناً وزارت داخلہ کی جانب سے جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ کردیا تھاخصوصی تحقیقاتی ادارے این آئی اے ائرفورس نیم فوجی دستوں کے افسروں کی خصوصی میٹنگ کے دوران انہیں نئی دہلی میں خصوصی احکامات صادر کر دیئے گئے ۔اے پی آئی کے مطابق جنوبی کشمیر کولگام میں مزیددو غیرریاستی مزدوروں کی ہلاکت کے بعد جہاں وزارت داخلہ کی جانب سے مرکزی زیر انتظام علاقوں کے ڈائریکٹرجنرل آف پولیس خفیہ اداروں کے سربراہوں کی میٹنگ منعقدہوئی وہی خفیہ اداروں نے اس بات کا انکشاف کیاکہ عسکریت پسندوں کی جانب سے جموں وکشمیر میں اوڑی میں قائم ہائیڈل پروجیکٹوں کے علاوہ سرکار کی جانب سے تعمیرکئے گئے بنیادی ڈھانچے ایمرجنسی ائربیسوں کوحملے کئے جائینگے مزہبی رہنماوں پربھی قاتلانہ حملے ہوسکتے ہے ۔خفیہ اداروں کے مطابق حرکت 3013نامی عسکری تنظیم وادی کشمیر میں ہی نہیں بلکہ پورے جموںو کشمیر میں ہائی ڈل پروجیکٹوں بنیادی ڈھانچے پرحملے کرنے انہیں نقصان پہنچانے اور مزہبی رہنماؤں پرقاتلانہ حملے کرنے کامنصوبہ بنیایاہے۔ خفیہ اداروں کی جانب سے ملی جانکاری کے بعدنئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقدہوئی جس میںخفیہ اداروں قومی سلامتی کے مشیر ڈائریکٹرجنرل آف پولیس نے بھی شرکت کی۔ اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں ڈھائی گھنٹے تک جموںو کشمیرکی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا اور ممکنہ حملوں کوروکنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں غور وخوض کیاگیا۔اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ کردیاگیاہے جہاں ہائیڈل پروجیکٹوں ایمرجنسی ائیربیسوں اہم سرکاری عمارتوں ریلوے اسٹیشنوں اور دیگر حساس اداروں کے ارد گر د حفاظتی اقدامات سخت کردیئے گئے ہے وہی مزہی رہنماؤں پربھی کڑی نظررکھی جارہی ہے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔نئی دہلی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران این آئی اے ائرفورس نیم فوجی دستوں کے اعلیٰ حکام نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں وزارت داخلہ کو تمام جانکاری فراہم کی ۔واضح رہے کہ پچھلے 15دنوں کے دوران نامعلوم مسئلح افراد نے پانچ غیرریاسی باشندوں کے علاوہ سکھ خاتون پرنسپل دو کشمیری پنڈتوں کو گولیوں کانشانہ بنایا جسکے بعد پوری وادی میں جہاں حفاظتی اقدامات سخت کردیئے وہی لوگوں نے اب واقعات کے خلاف سخت ناراضگی ظاہرکی خفیہ اداروں کے مطابق پاکستانی زیرانتظام کشمیر میں آئی ایس آئی اور مقیم عسکری کمانڈروں کی جانب سے ہائیڈل پروجیکٹوں سرکار کی جانب سے تعمیرکئے گئے بنیادی ڈھانچوں ائربیسوں کونقصان پہنچانے اور مزہبی رہنماؤں پرقاتلانہ حملوں کامنصوبہ بنایاگیا اور اسی کڑی کے تحت وادی کشمیرمیں کشمیری پنڈتوں سکھ پرنسپل خاتون ا ور غیرریاسی باشندوں کوگولیوں کانشانہ بناکرانہیں ابدی نیندسلادیاگیا۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /20مئی / این این این
جموں کے رام بن علاقے میں زیر تعمیر ٹنل ڈھہ جانے کے بعد 10افراد ٹنل کے اندر پھنسے ہیں.

سرینگر /20مئی / این این این سرحدی قصبہ اوڑی میں پولیس نے ایک ولیج لیول ورکر ( وی ال ڈبیلو ) کو 10.4کلو گرام ہیرون سمیت.

سرینگر /20مئی / این این این
جموں اور کشمیر کے بیشتر حصوں میں بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ، ادھر محکمہ موسمیات.

  سرینگر /20مئی / این این این سرحد ی ضلع پونچھ میں آسمانی بجلی گر نے سے ایک شہری کی موت ہوئی ہے
این این این کو.

سرینگر //19مئی // این این این بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل کے الزام میں 01 شخص کو گرفتار.