پلوامہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے 80

پلوامہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے

معذور کھلاڑیوں کی یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سے اپیل
پلوامہ/ تنہا ایاز/ پلوامہ کے جسمانی طور ناخیز کرکٹ کھلاڑیوں نے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سے اپیل ہے ان کے لئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا جائے تاکہ وہ بھی کھیل سرگرمیوں میں حصہ لے سکی۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ کے جسمانی طور معذور کھلاڑیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سردیوں سے پہلے پلوامہ میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے جس میں جنوبی کشمیر کی ٹیموں کو بھی کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے۔ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم پلوامہ کے کپتان منجیت پال سنگھ بالی نے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفیسر پلوامہ نورالحق سے اپیل کی ہے کہ ونٹر سے پہلے پلوامہ سپورٹس اسٹیڈیم میں ناخیز افراد کے لیے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے تاکہ ناخیز افراد کھلاڑی بھی کھیل کود میں مصروف رہیں اور ایسے افراد بھی کھیلوں میں دلچسپی لے سکیں۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ میں ابھی تک اس طرح کا کوئی ٹورنامنٹ کا انعقاد نہیں کیا گیا ہے جس میں جنوبی کشمیر کی کرکٹ ٹیموں کو کھیلنے کا موقع ملا ہو۔ٹیم کے کپتان منجیت پال نے مزید کہا کہ ونٹر آنے والا ہے لہذا ہماری اپیل ہے ضلع انتظامیہ سے کہ پلوامہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے جس میں جنوبی کشمیر کے جسمانی طور ناخیز کھلاڑیوں کو بھی شرکت کا موقع مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں