ادبی مرکز کمراز کا ایگزیکٹیو اجلاس منعقد 57

ادبی مرکز کمراز کا ایگزیکٹیو اجلاس منعقد

میٹنگ میں ڈاکٹر عزیز حاجنی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

کانسپورہ بارہمولہ٣ اکتوبر //ادبی مرکز کمراز کا ایگزکیٹیو اجلاس آج مرکز کے صدر دفتر واقع کانسپورہ بارہمولہ میں منعقد ہوا – یہ اجلاس مرکز کے سرپرست ڈاکٹر عزیز حاجنی کے انتقال کے بعد پہلی مرتبہ روبرو منعقد کیا گیا۔۔میٹنگ کی صدارت مرکز کے صدر محمد امین بٹ نے کی۔میٹنگ میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جس میں سالانہ کشمیری کانفرنس ٢٠٢١ء اور رسالہ پرو خوصی نمبر موضوعِ بحث رہا۔ میٹنگ کے دوران حال ہی میں رحلت کرچکے مرکز کے سرپرست ڈاکٹر عزیز حاجنی کے تئیں مرکز سے وابستہ عہدہ داران و ممبران نے شایانِ شان الفاظ میں خراجِ عقیدت ادا کیا اور اُن کی کشمیری زبان و ادب کے تئیں خدمات کو سراہا گیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ڈاکٹر عزیز حاجنی اور دیگر اسلاف کے مشن اور دکھائے ہوئے راستے پر چلنا چاہئے۔ جن مقررین نے ڈاکٹر حاجنی کو خراج پیش کیا اُن میں محمد امین بٹ،سیداختر منصور،شبنم تلگامی، فاروق شاہین، مجید مجازی،ظہور ہائگامی، میر غلام رسول دررپوری، شاکر شفیع، عابد اشرف، رشید روشن، سلیم یوسف، نظیر الحسن تبسم، عبدالخالق شمس، قاضی غلام۔مجمد گلشن، مجروح کشمیری، جی ایم توحیدی، غلام احمد دلدار، غلام حسن ڈار قابلِ ذکر ہیں۔اجلاس کے دوران معروف ماہر تعلیم اورکشمیری لسانی تحریک کی ہمدرد و ہمنوا پروفیسر نصرت اندابی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اُنکی مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔ لندن میں انتقال کرگئے مرحوم سجاد احمد شاہ، ((برادر اصغر جناب ارشاد احمد شاہ ممبر جنرل کونسل ادبی مرکز کمراز و ڈاکٹر منظوراحمد شاہ)) کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ معروف ادیب اور شاعر رنجور تلگامی جن کے برادر اکبر کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے کے حق میں بھی دعائے مغفرت کی گئی اور رنجور تلگامی سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔اس موقعے پر حلقہ ادب سوناواری حاجن، وہاب کلچرل سوسائٹی، شہجار ادب لولاب اور حصارِ ادب کچھوا مقام کو سِندِ ورقِ زریں سے نوازا گیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض جنرل سیکریٹری شبنم تلگامی نے انجام دئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں