64

دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ماہ نومبر کے پہلے ہفتے سے ہوگا

طلبہ افواہوں کے بجائے پڑھائی پر دھیان دیکر امتحان کی تیاریوں میںمصروف رہے / پروفیسر وینا پنڈتا
سرینگر /02اکتوبر/سی این آئی // دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کو لیکر تمام قیاس آرائیوںکو ختم کرتے ہوئے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے واضح کر دیا کہ دونوں جماعتوں کے سالانہ امتحان نومبر کے پہلے ہفتے سے شروع ہو رہے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان کو لیکر سوشل میڈیا پر کی جا رہی قیاس آرائیوں کو بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے ختم کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ امتحانا ت کا آغاز نومبر کے پہلے ہفتے سے ہوگا ۔ سی این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی چیر پرسن پروفیسر وینا پنڈتہ نے کہا کہ دسویں اور بارہویں جماعتوں کے امتحانات کا آغاز بالتریب نومبر کے پہلے اور دوسرے ہفتے سے ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ اگرچہ ابھی تک امتحانات کو لیکر کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن اجرا نہیںکی گئی ہے تاہم امتحانات کیلئے جو تاریخ مقرر کئے گئے وہ نومبر کا پہلا ہفتہ ہی ہے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ سوشل میڈیا پر اکتوبرکے آخری ہفتے میںامتحانات کے انعقاد کو لیکر خبریں شائع ہو رہی ہے ، انہوں نے بتایا کہ ایسا کچھ نہیںہے وہ بالکل بے بنیاد ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امتحانات کے انعقاد کو لیکر تیاریوں کو حمتی شکل دی جا رہی ہے اور دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحان ختم ہونے کے بعد ہی گیارہویں کے امتحان منعقد کرانے کیلئے تاریخوں کااعلان کیا جائے گا ۔ انہوںنے مزید کہا کہ عبوری طور پر ماہ نومبر کے پہلے ہفتے میں امتحانات کو شیڈول کر دیا گیا ہے تاہم ابھی تک حمتی تاریخوں کا کوئی اعلان نہیںکیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بچوں کو افواہوں پر دھیان نہیں دینا چاہئے بلکہ پڑھائی کی جانب توجہ مرکوز کرکے امتحانات کی تیاریوں میں مصروف رہنا چاہئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں