ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

فوجی سربراہ کا دوروزہ دورہ اختتام پذیر، لداخ میں چینی فوج کا بڑھتا جمائو تشویشناک دیاقرار

   90 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

فوجی سربراہ کا دوروزہ دورہ اختتام پذیر، لداخ میں چینی فوج کا بڑھتا جمائو تشویشناک دیاقرار

چین کی کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں/ لیفٹ جنرل ایم ایم نروانے
سرینگر /02اکتوبر/سی این آئی // مشرقی لداخ میں چین کی جانب سے مزید فوج اور دیگر ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے پر فوجی سربراہ نے کہا ہے کہ یہ معاملہ تشویشناک ہے تاہم انہوں نے کہا پاکستان اور چین کی جانب سے سرحدوں پر کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے فوج باالکل تیار ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق مشرقی لداخ میں چین کی جانب سے پھر سے فوجی جمائوکی خبریں موصول ہورہی ہے جبکہ چین نے بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کا ذخیرہ کرنے کی کارروائی بھی شروع کردی ہے ۔ اس دوران فوجی سربراہ نے اس معاملے کو تشویشناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج ہر کسی چلینج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔ آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے جو لداخ کے دو روزہ دورے پر ہیں نے مشرقی لداخ کے آگے کے علاقوں کا دورہ کیا ، جہاں انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ایک ٹویٹ میں بھارتی فوج نے بتایا کہ آرمی چیف نے علاقے میں تعینات فوجیوں سے بھی بات چیت کی اور ان کے حوصلے اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔اس دوران انہوںنے کہا کہ پاکستان اور چین کے ساتھ لگنے والی سرحدوںپر تعینات فوج ہر کسی چلینج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ فوجی سربراہ نے بتایا کہ چین کی جانب سے سرحدوں پر فوجی جمائو بڑھایا جارہا ہے جس کے پیش نظر ہم بھی اپنی فوج کو متحرک کررہے ہیں ۔ فوجی سربراہ کا دورہ اس وقت ہوا جب بیجنگ کی جانب سے مشرقی لداخ میں پھر سے فوج اور اسلحہ بڑھارہا ہے ۔ مشرقی لداخ میں بھارت اور چین کی فوج گلوان جھڑپ کے ایک سال مکمل ہونے بعد بھی تعینات ہے ۔ یاد رہے کہ مشرقی لداخ میں گلوان وادی کے قریب گزشتہ برس ماہ جون میں چین اور بھارتی فوجی اہلکاروں کے مابین جھڑپ ہوئی جس میں قریب 20بھارتی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ اس جھڑپ میں چین کے بھی متعدد فوجی ہلاک ہوئے تھے اس جھڑپ کے بعد چین اور بھارت فوجی کمانڈروں کے مابین قریب 12بار بات چیت کے ادوار ہوئے جس دوران فریقین نے سرحدوں پر امن بنائے رکھنے کی حامی بھرلی تھی ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.