ہاٹ لائن پیغامات پر پاکستا ن کو آگا ہ کیا گیا کہ عسکریت پسندوں کی حمایت بند ہونی چاہئے
دراندازوں کو مدد کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند نہ کیا گیا تو دندان شکن جواب دیا جائے گا / فوجی سربراہ
سرینگر /02اکتوبر/سی این آئی // لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج پر جنگجوئوں کو دراندازی میںمدد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل ایم ایم نروانے نے کہا کہ ایسی کارروائیوں کو فوری طور پر بند نہیںکیا گیا تو دندان شکن جواب دیا جائے گا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق دورہ لداخ کے دوران خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو ایک خصوصی انٹرویو میں فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل ایم ایم نروانے نے کہا کہ پاکستانی فوج جنگ بندی کی خلاف ورزی کی آڑ میں کنٹرول لائن پر عسکریت پسندوں کو دراندازی میںمدد کر ہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اس طرح کی کوششیں بند کر دی جائے بصورت دیگر ہم بھی سخت جواب دینے کیلئے تیار ہے ۔ فوجی سربراہ نے مزید کہا کہ امسال ماہ فروری سے جون کے آخر تک پاک فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں ہوئی تھی لیکن حال ہی میں دراندازی کی کوششوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی فوج درندازوں کو اس پار داخل کرنے میںمدد کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی صورتحال ہے جو فروری سے پہلے کے دنوں میں تھی۔نروانے نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو ہاٹ لائن پیغامات اور ہفتہ وار ڈی جی ایم او سطح کے مذاکرات کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ انہیں عسکریت پسندوں سے متعلقہ سرگرمیوں کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے واضح کر دیا کہ ایسا بند نہیںکیا گیا تو بھارتی فوج کی جانب سے سخت کارروائی کی جائے اور پاکستانی فوج کو اس معاملے میں دندان شکن جواب دیا جائے گا ۔
46