جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.
گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.
شہری پر نزدیک سے گولیاں چلا کر اسکو ابدی نیند سلاد یا
سرینگر /02اکتوبر// شہر سرینگر کے کرن نگر علاقے میں سنیچروار کے بعد دو پہر اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب نا معلوم مسلح بندوق برداروںنے ایک شہری پر نزدیک سے گولیاں چلا کر اسکو ابدی نیند سلا دیا ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلح بندوق برداروں نے کرن نگر سرینگر علاقے میں ایک شہری پر گولیاں چلائی ۔ پولیس کے مطابق مسلح جنگجوئوںنے ایک عام شہری جس کی شناخت عبد الرحمان گوروساکنہ گلوان ٹینگ چھتہ بل کے بطور ہوئی پر کرن نگر علاقے میںنشانہ بنا کر اس پر نزدیک سے گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی شہری کو نازک حالت میں صدر اسپتال سرینگر علاج کیلئے منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ صدر اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹیڈنٹ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہری کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ انہوںنے بتایا کہ شہری کے چھاتی میں تین جبکہ چہرے پر ایک گولی لگی تھی ۔ ادھر پولیس نے بھی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح جنگجوئوںنے عام شہری پر گولی چلا کر اسکو ہلاک کر دیا ۔ پولیس نے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کر لی گئی ہے جبکہ واقعہ کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شرو ع کر دی گئی ہے ۔
جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.
گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.
صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.
کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.
©حق اشاعت 2022 Nidae Kashmir کے لے محفوظ ہیں ڈیزائن اینڈ ڈیولپڈ ThinkEast