ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

اگلے برس دسمبر تک کشمیر کنیاکماری تک ریل کے ذریعے جڑے گا

   97 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

اگلے برس دسمبر تک کشمیر کنیاکماری تک ریل کے ذریعے جڑے گا

یہ ریل رابطہ کشمیر کی تیز تر ترقی کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا/لیفٹنٹ گورنر
سرینگر/27ستمبر/سی این آئی// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ہے کہا ہے کہ دسمبر 2022تک کشمیر کو کنیا کماری تک ریل کے زریعے جوڑا جائے گا۔ انہوں کے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموںکشمیر کو میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے اور زمینی سطح پر تعمیر وترقی کا اثر دیکھا جاسکتا ہے ۔ انہوں کے کہا کہ جموں کشمیر میں سڑکوں کی تعمیر و تجدید کا جو کام ہورہا ہے اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے اور اس کا اثر زمینی سطح پر نمایا دکھ رہا ہے ۔ ایل جی نے بتایا ہے کہ کشمیر کو ریل کے زریعے کنیاکماری تک جوڑنے کیلئے تیاریاں جاری ہے اور اگلے برس آخر تک یہ کام مکمل ہوجائے گا جس سے یہاں پر سیاحت کو بڑھاوا ملے گا اور روزگار کے نئے وسائل پیدا ہوں گے ۔ انہوںنے کہا کہ اس ریل سے یہاں کے لوگوں کا خاص کر نوجوانوں کا بھارت کے ساتھ براہ راست رابطے بڑھے گا اور یہاں کے نوجوان ملک کے دیگر حصوں میںروزگار آسانی کیسا تھ حاصل کرسکیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ اگلے برس یعنی 2022کے آخر تک کشمیر کو بھارتیہ ریل کے ساتھ جوڑا جائیگا جس کے نتیجے میں کشمیر کا کنیا کماری تک ٹرین رابطہ مکمل ہوجائے گا اور یہ یہاں پر تعمیر و ترقی کیلئے ایک سنگ میل کے طور پر ثابت ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ برس 11ٹنل پروجیکٹوں کو منظوری ملی ہے ۔ منوج سنہا نے اپنے ٹویٹر ہینڈلر پر متعدد ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جموں کشمیر میں سڑکوں کی تعمیر پر تیزی سے کام ہورہا ہے اور اس طرح کا کام اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔ انہوںنے مزید کہا کہ چنئی کشتواڑ ہائے وے پر چار ٹنلوں کو 10ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا جارہا ہے جبکہ این ایچ ٹنلوں کو 4ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے اس کے علاوہ 5فلے ائور 3ہزار کروڑ رپے کی لاگت سے بنائے جارہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.