جمو ں کشمیر میں امن کا ماحول قائم ،لوگ اب علیحدگی پسندوں کے کھیل کو اچھی طرح سے سمجھ چکے ہیں / ڈی پی پانڈے 50

جمو ں کشمیر میں امن کا ماحول قائم ،لوگ اب علیحدگی پسندوں کے کھیل کو اچھی طرح سے سمجھ چکے ہیں / ڈی پی پانڈے

لائن آف کنٹرول پر کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج تیار ،معمولی حرکتوں سے عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں
سرینگر/27ستمبر/سی این آئی// لائن آف کنٹرول پر کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج تیار ہے کی بات کرتے ہوئے 15کارپس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ کنٹرول لائن پر معمولی حرکتوں سے عوام کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں حالات پُر امن ہے اور علیحدگی پسند لیڈرا ن کا کھیل لوگوں کے سمجھ میں آچکا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بونیار اوڑی میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرینگر میںمقیم فوج کے 15کارپس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ کنٹرول لائن پر اُس پار سے کچھ معمولی حرکتیں جاری رہے گی جن کا بھر پور انداز میں جواب دینے کیلئے فوج تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر صورتحال کو لیکر عوام کو فکر مند ہونے کی کوئی ضرورت نہیںہے کیونکہ فوج کسی بھی کوشش کا کامیاب نہیںہونے دیگی اور جو بھی اُس پار سے کوششیں کی جا ئیگی ان کا بھر پور انداز میں جواب دیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمو ں کشمیر میں امن کا ماحول قائم ہو گیا ہے جبکہ لوگ بھی اب علیحدگی پسندوں کے کھیل کو بھی اچھی طرح سے سمجھ چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میںحالات بالکل اب معمول پر لوٹ آچکے ہیں جبکہ نوجوان مستقبل کو سنوارنے میں مصروف عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی بڑھتی تعداد بھی اب کشمیر کا رخ کر رہی ہے جبکہ ہوٹلوں کی بوکنگ بھی ٹھیک ٹھاک ہے ۔ لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ لوگ مطمئن رہے کیونکہ فوج کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے بالکل تیار ہے اور امن و امان کی صورتحال میں رخنہ ڈالنے کی کسی کو بھی اجازت نہیںدی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں