ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت،.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی.

کسانوں کو پورے ملک کی حمایت حاصل

   92 Views   |      |   Sunday, May, 22, 2022

کسانوں کو پورے ملک کی حمایت حاصل

زرعی قوانین واپس لے مودی حکومت/پرینکا گاندھی
سرینگر/27ستمبر/  کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے مودی سرکار پر زور دیا ہے کہ وہ کسانوں کی مانگوں کو تسلیم کریں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ کسانوں کو ملک کے کونے کونے سے حمایت حاصل ہے اسلئے سرکار کو یہ تحریک نظرانداز نہیں کرنی چاہئے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق نئے زرعی قوانین کی مخالفت میں کسان تنظیمی کے مشترکہ محاذ کی جانب سے اعلان کئے گئے بھارت بند کی حمایت کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے دعوی کیا کہ کاروباریوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے نافذ کئے گئے زرعی قوانین کی مخالفت میں کسانوں کو پورے ملک کی حمایت حاصل ہے۔ پرینکا واڈرا نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا’ کھیت کسان کا، محنت کسان کی، فصل کسان کی لیکن بی جے پی حکومت ان پر اپنے کھرب پتی دوستوں کا قبضہ کرانے پر آمادہ ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پورا ہندوستان کسانوں کے ساتھ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کالے قانون کو واپس لیں۔ قابل ذکر ہے کہ متحدہ کسان مورچہ نے زرعی قوانین کی مخالفت میںسوموار کو بھارت بند کی اپیل کی ہے۔ مغر بی اترپردیش کے کچھ مقامات کو چھوڑ کر پوری ریاست میں بند کا کوئی خاص اثر دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت، اور رہبر کھیل کے تحت ہوئیں تعیناتیوں.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کچھ نیچے درج کیا گیا.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ.

سرینگر /21مئی // این این این سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالے کے قریب زیر تعمیر ٹنل مہند م ہونے کے بعد لاپتہ مزدوروں.

صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے آج نٹی محلہ میر بحری کلان رینہ واری (ڈل) جاکر وہاں گذشتہ.