105

لیکچرار ہلا کت معا ملے کی تحقیقات پو لیس نے مکمل کی

سر ینگر// لیکچرار کی ہلا کت میں پو لیس نے 23فورسز اہلکاروں کے خلاف تحقیقات مکمل کر نے کے بعد چارج شیٹ عدالت میں داخل کر نے کیلئے سر گرمی تیز کر دی ہے ۔پو لیس کے ایک سینئر افسر کے مطا بق افسپا کی وجہ سے فورسز کو خصو صی اختیارات حا صل ہے اور فورسز کے خلاف چارج شیٹ داخل کر نے کیلئے اجا زت حاصل کر نا لا زمی ہے ۔اے پی آ ئی کے مطا بق 17اور18اگست 2016کو 50راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں نے شبیر احمد منگو نا می 30 سالہ لیکچرار سمیت کئی افراد کو حرا ست میں لے لیا اس دوران 30سالہ پیشے کے لحا ظ سے لیکچرار کی مو ت واقع ہو ئی ۔جموں کشمیر پو لیس نے اس سلسلے میں 50راشٹریہ رائفلز کیخلاف کیس درج کرکے معا ملے کی تحقیقات شروع کر دی ۔پو لیس کے ایک سینئر افسر ایس ایس پی محمد زاہد نے اس بات کی تصد یق کی کہ لیکچرار کی ہلا کت کے معا ملے کی تحقیقات مکمل کی گئی ہے اور مذ کورہ لیکچرار کی ہلا کت میں 50راشٹریہ رائفلز کے 23اہلکار ملوث قرار پا ئے گئے ہیں ۔یس ایس پی کے مطا بق فورسز اہلکاروں کے خلاف چارج شیٹ ابھی عدالت میں داخل نہیں کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ افسپا کی وجہ سے فورسز کو خصو صی اختیارات حا صل ہے اور چا رج شیٹ داخل کر نے کیلئے اجا زت لازمی ہے ۔واضح رہے کہ شلی نشلی کھرو علا قے میں 50راشٹریہ رائفلز نے 17اور18اگست کی در میا نی رات کو کئی عام شہر یوں کی گرفتاری عمل میں لا ئی تھی اور اس دوران فورسز اہلکاروں نے پیشے کے لحا ظ سے لیکچرار شبیر احمد منگو کو زد کوب کر کے نیم مر دہ حا لت میں پو لیس کے حوا لے کیا تھا جہاں اس کی موت واقع ہو ئی ۔لیکچرار کی ہلا کت کا واقع رونما ء ہونے کے بعد ریاستی حکو مت نے اس معا ملے کی تحقیقات کے احکا مات صادر کئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں