105

نو گام میں 27سالہ نو جوان ریل کی ٹکر سے لقمہ اجل

سر ینگر/ 10 مارچ/ اے پی آ ئی نو گام میں اس وقت صف ما تم بچھ گئی جب ایک تیز رفتار ریل نے 27سالہ نو جوان کو ٹکر مار کر ابدی نیند سلا دیا ،ریلوے حکام کے مطا بق عام شہر یوں کو بار بار ممنو عہ علا قے سے چلنے پھر نے میں احتیاط بھرتنے کی تلقین کی گئی تا ہم اس کے با وجود لو گ ممنو عہ علا قے سے گزر نے میں پر ہیز نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے حا دثات رونما ء ہو رہے ہیں اور جا نی ما لی نقصان کا سا منا کر نا پڑ تا ہے ۔حکا م کے مطا بق 27سالہ نو جوان ریل پٹری کے قر یب سے گزر رہا تھا اور ہیڈ فون استعمال کر نے کے با عث وہ ریل کی آ واز نہیں سن پا یا جس کے نتیجے میں اس کی جا ن ضا ئع ہو ئی ۔اے پی آ ئی کے مطا بق نو گام سر ینگر کے علا قے میں اس وقت صف ما تم بچھ گئی جب ایک تیز رفتار ٹرین نے علی الصبح 7;10 منٹ پر ندیم منظور ولد منظور احمد ساکنہ کنی پورہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں مذ کورہ نو جوان ریل پٹری سے 20فٹ دور جا گرا اور اس کی مو قعے پر ہی موت واقع ہو ئی ۔27سالہ نو جوان کی لا ش کو پو لیس نے اپنی تحویل میں لیکر قا نونی ضا بطے پورے کئے اور میت ورثہ کے حوا لے کر دی ۔مذکورہ نو جوان کی لاش جب اس کے آبا ئی گھر پہنچا دی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا، بڑی تعداد میں لو گوں نے جان بحق ہو نے والے نو جوان کے نما ز جنا زہ میں شر کت کر نے کے بعد اس سے پر نم آ نکھوںسے اپنے آ با ئی مقبرے میں سپرد خاک کیا ۔ریلوے کے ایک سینئر افسر نے اس بات کی تصد یق کی کہ نو گام کے علا قے میں 27سالہ نو جوان کی مو ت اس وقت رونما ہو ئی جب وہ ریل پٹری کے اس حدود سے گزر رہا تھا جو ممنوعہ ہے اور اس علا قے سے لو گوں کے چلنے پھر نے پر پا بندی عائد کی گئی ہے ۔مذ کورہ افسر کے مطا بق لو گوں کو پوسٹروں کے ذریعے بھی اس بات سے آ گاہ کیا گیا کہ ریل پٹری کے 10میٹر تک کا علا قہ ممنو عہ قرار دیا گیا ہے اور اس علا قے سے نقل و حر کت کی لو گوں کو اجا زت نہیں ہے ۔مذکورہ افسر کے مطا بق ندیم منظور نو جوان نے ہیڈ فون کا استعمال کیا تھا جس کی وجہ سے وہ ریل کی آ واز نہیں سن پا یا اور ممنو عہ علا قے سے گزر نے کے با عث ٹکر ہو جا نے کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو ئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں