ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

عزیز حاجنی کے چہارم پر ادبی مرکز کمراز اور حلقہ ادب سوناواری کا مشترکہ تعزیتی اجلاس

   94 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

لوگوں کی بھاری تعداد نے آبائی گھر واقع پادشاہی باغ سرینگر میں جمع ہوکرکیا شاندار خراج پیش

سری نگر:۱۵، ستمبر// پادشاہی باغ سرینگر میں مرحوم عزیز حاجنی کے گھر پر ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر اور حلقہ ادب سوناواری حاجن کا مشترکہ تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں جموں و کشمیر کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے ہزاروں لوگوں نے شرکت کرکے اْنہیں شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا کی۔جے کے این ایس کے مطابق تعزیتی تقریب کے دوران سینکڑوں ادیبوں، قلمکاروں، دانشوروں، سماجی کارکنوں، فنکاروں اور صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر مرحوم عزیز حاجنی کے فرزندِ اکبر اظہر حاجنی کی دستار بندی کی گئی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد معروف گلوکار وحید جیلانی نے ڈاکٹر عزیز حاجنی کا مشہور نعت پیش کیا۔ اس تقریب کے دوران رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ جن نمایندہ شخصیات نے اس موقعے پر حاجنی صاحب کی کشمیری زبان و ادب کے تئیں خدمات اور اپنی وابستگی کو یاد کیا۔ اْن میں پروفیسر محمد زمان آزردہ، مفتی قاضی عمران، الحاج غلام نبی ڈار، عبدالاحد حاجنی، دور درشن کے ناظم اعلٰی آفتاب سنگھ منہاس، سابق سیکریٹری کلچرل اکیڈیمی ظفر اقبال منہاس، پروفیسر عبدالحمید نعیمی ، اعجاز احمد ککرو، پروفیسر منظور احمد راتھر، پروفیسر شاد رمضان، محمد رفیع، محمد ایوب شاہ، مشتاق علی احمد خان، ڈاکٹر سید افتخار احمد، ناصر ضمیر، مشتاق احمد مشتاق، فاروق رفیع آبادی،شبیر حسین شبیر بانہالی، اروند شاہ، محمد ایوب شاہ، محی الدین پوشپوری، اشفاق لون، اختر حسین، ساگر سرفراز، میر طارق، منظور احمد شاہ، ساگر نذیر، ایوب صابر، ریاض پروانہ، فیاض تلگامی، سید اختر منصور، جاوید اقبال ماوری، نذیر ابنِ شہباز، رفیق مسعودی، غلام نبی آتش وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ صدر مرکز محمد امین بٹ نے اختتامی کلمات جبکہ حلقہ ادب کے نائب صدر شیخ غلام محمد نے تحریکِ شکرانہ پیش کیا۔اس تقریب میں ادبی مرکز کمراز اور حلقہ ادب سوناواری حاجن سے وابستہ عہدہ دار اور ممبران بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.