ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /20مئی / این این این
جموں کے رام بن علاقے میں زیر تعمیر ٹنل ڈھہ جانے.

سرینگر /20مئی / این این این سرحدی قصبہ اوڑی میں پولیس نے ایک ولیج لیول ورکر.

سرینگر /20مئی / این این این
جموں اور کشمیر کے بیشتر حصوں میں بارشوں کے بعد.

پلوامہ میں گرنیڈ دھماکہ ، چار عام شہری زخمی

   93 Views   |      |   Friday, May, 20, 2022

پلوامہ میں ایک ماہ سے سرگرم مقامی ملی ٹینٹ گرفتار
سرینگر//مشتبہ ملی ٹینٹوں نے مین ٹاون پلوامہ میں پولیس پارٹی پر گرنیڈ داغا جو نشانہ چوک جانے کے نتیجے میں شاہراہ پر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں چار شہری زخمی ہوئے۔ پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی گئی ہے۔ یو پی آئی کے مطابق منگل کے روز مین ٹاون پلوامہ میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب مشتبہ ملی ٹینٹوں نے پولیس پارٹی پر گرنیڈ سے حملہ کیا جو شاہراہ پر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ گرنیڈ کے اس حملے میں چار عام شہری زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے کچھ ہفتوں سے وادی کشمیر میں گرنیڈ حملوں کے مسلسل واقعات رونما ہو رہے ہیں جس کے پیش نظر پوری وادی میں سیکورٹی کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جنوبی اور وسطی کشمیر کے حساس علاقوں میں فورسز کی اضافی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے تاکہ ملی ٹینٹوں کے منصوبوں کوناکام بنایا جاسکے۔ ادھر سوموار کی شام کو سیکورٹی فورسز نے پلوامہ میں ایک سرگرم ملی ٹینٹ کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ 44آر آر سے وابستہ فوجی اہلکاروں نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد اشفاق احمد ڈار ساکن کوٹھی پورہ چترا گام نامی مقامی ملی ٹینٹ کو حراست میں لے لیا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق مذکورہ ملی ٹینٹ پچھلے ایک ماہ سے سرگرم تھا ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /20مئی / این این این
جموں کے رام بن علاقے میں زیر تعمیر ٹنل ڈھہ جانے کے بعد 10افراد ٹنل کے اندر پھنسے ہیں.

سرینگر /20مئی / این این این سرحدی قصبہ اوڑی میں پولیس نے ایک ولیج لیول ورکر ( وی ال ڈبیلو ) کو 10.4کلو گرام ہیرون سمیت.

سرینگر /20مئی / این این این
جموں اور کشمیر کے بیشتر حصوں میں بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ، ادھر محکمہ موسمیات.

  سرینگر /20مئی / این این این سرحد ی ضلع پونچھ میں آسمانی بجلی گر نے سے ایک شہری کی موت ہوئی ہے
این این این کو.

سرینگر //19مئی // این این این بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل کے الزام میں 01 شخص کو گرفتار.