ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

ادبی مرکز کمراز کے سرپرست ڈاکٹر عزیز حاجنی کا انتقال

   105 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

حاجنی کے انتقال سے ایک دور کا اختتام ہوا ( محمد امین بٹ)

سرینگر//جمیل انصاری/ادبی مرکز کمراز کے سرپرست ،کشمیری زبان کے معروف ادیب اور دانشور، ساہتیہ اکادمی کے کشمیری ایڈوائزری بورڈ کے کنوینر ، سابق سیکریٹری کلچرل اکیڈیمی اور حلقہ ادب حاجن کے سرپرست ڈاکٹر عزیز حاجنی کا کل رات سرینگر میں انتقال ہوگیا۔ ڈاکٹرحاجنی کے انتقال پر ادبی مرکز کمراز نے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں مرکز کے صدر محمد امین بٹ نے حاجنی کی موت کو بڑا سانحہ قرار دیا۔ انہوں نے ڈاکٹر حاجنی کی تنظیمی صلاحیتوں اور کشمیری زبان و ادب سے ان کا والہانہ لگاو کا اعتراف کرتے ہوئے اِن کو اس دور کا عظیم ادیب اور لسانی کارکُن قرار دیا۔ ڈاکٹر حاجنی کے انتقال پر ادبی مرکز کمراز سے مُنسلک لٹریری یونٹوں اور جملہ ممبران نے بھی گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ جن ادبی تنظیموں نے حاجنی کے انتقال کو بڑا صدمہ قرار دیا اُن میںحلقہ ادب سوناواری حاجن، دایرہ ادب دلنہ بارہمولہ، کروہن کلچرل فورم کریری، بہارِ ادب تلگام پٹن، محبوب کلچرل سوسائٹی بارہمولہ، رفیع آباد ادبی مرکز، بزمِ شعبان بانڈی پورہ، لٹریری فورم بانڈی پورہ، کلچرل ٹرسٹ کپوارہ، دیارِ ادب بانگِل، حصارِ ادب کچھوا مقام، اِندر کلچرل فورم سمبل سوناواری، کاروانِ ادب ڈب گاندربل، اِدارہ تحقیق و ادب جموں و کشمیر، جوئے ادب کاجی ناگ ہندوارہ، جہلم ویلی کلچرل فورم سمبل، کشمیر رائٹرس فورم سوپور، کشمیر بزمِ ادب سنگرامہ، محبوب العالم ادبی سوسائٹی راجوارہ، مجلس النساء سوپور، قاری شعر و ادب زینہ گیر، رحمتِ عالم کلچرل فورم اجس، شہجارِ ادب لولاب، تحریکِ ادب کشمیر، وُلر کلچرل فورم نادی ہل، ینگ ویلفیئر اینڈ کلچرل فورم کھئی پورہ ٹنگمرگ، وُلر کلچرل فورم مدوَن سواناوری شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

ولر اردو ادبی فورم کشمیر ……………2022 نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر.

ولر اردو ادبی فورم کشمیر ……………2022 نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر.