62

چھانہ پورہ سرینگر میں ناکہ پارٹی پرگرینیڈ حملہ

دو شہری اہلکار سمیت3افراد معمولی زخمی، تحقیقات جاری

سری نگر//سرینگر کے چھانہ پورہ علاقے میں نا معلوم افراد نے یہاں سی آر پی ایف کی ایک ناکہ پارٹی پر ہیتھ گولہ پھینکا ہے جو ایک زور دار دھماکے سے ساتھ پھٹ گیاجس میں2عام شہریوں اورایک اہلکار سمیت3افراد زخمی ہوئے ہیں ۔اس دوران فورسز نے علاقے کو مھاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش تیز کر دی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق سرینگر کے چھانہ پورہ علاقے میں جمعہ کے روز جنگجوئوں نے سی آر پی ایف کی ایک ناکہ پارٹی کے اہلکاروں پر ایک ہیتھ گولہ پھینکا ہے جو ایک زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ہے ، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار اور دو دیگر راہ گیرمعمولی طور پر زخمی ہو گیاجن کو فوری طور اسپتال میں داخل کرایا گیا۔سی ار پی ایف کے ترجمان ابھے رام نے بتایا کہ تقریباً 1.15بجے نامعلوم عسکریت پسندوں نے سی ار پی ایف کی 29بٹالین کی ناکہ پارٹی پر دستی بم پھینکا۔ جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کو معمولی چوٹ آئی ہے۔اس دوران سرکاری طور عام شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔ حملے کے فوراً بعد پولیس ن اور فورسزے علاقے کو محاصرہ میں لے لیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش تیز کر دی ہے تاہم فوری فوری طور کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں