40

سرینگر جموں شاہراہ پر بیٹری چشمہ کے نزدیک سڑک حادثہ

حادثے میںایک شخص جاں بحق، دو زخمی

سرینگر//سرینگر جموں شاہراہ پر بیٹری چشمہ کے نزدیک دو مال بردار گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے۔ اس بیچ رام بن میں دریائے چناب سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا۔ یو پی آئی کے مطابق ضلع رام بن میں بیٹری چشمہ کے نزدیک منگل کی صبح جموں سے سرینگر کی طرف آنے والے دو مال بردار گاڑیوںکے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ اس حادثے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔بتایا جاتا ہے کہ ٹکرانے کے بعد دونوں گاڑیاں سرینگر۔جموں شاہراہ سے لڑھک کر کم از کم تین سو فٹ گہری کھائی میں جاگریں۔اس حادثے میںایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے جو ضلع ہسپتال رام بن میں زیر علاج ہیں۔دریں اثنا گزشتہ روز پولیس نے رام بن میں دریائے چناب سے ایک انسانی ڈھانچہ برآمد کیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ شخص کون ہے اس حوالے سے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں