پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ایک مرتبہ پھر خانہ نظر بند 50

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ایک مرتبہ پھر خانہ نظر بند

کہا جموں کشمیر میں بہتر حالات کے سرکاری دعوے بے بنیاد

سرینگر///سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو انتظامیہ نے خانہ نظر بند کردیا ہے۔ اس بات کی جانکاری محبوبہ مفتی نے خود ہی سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ کے ذریعے دی ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ سرکار جموں کشمیر میں حالات بہتر ہونے کا جو دعویٰ کرتی ہے وہ دعوے بے بنیاد ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہاں پر دبائو کے تحت حالات بہتر ہونے کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو آج ایک بار پھر خانہ نظر بند کردیا گیا ہے ۔ محبوبہ مفتی نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وادی میں حالات بہتر نہیں ہے ‘‘اسلئے مجھے گھر کی چار دیواری سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ ٹویٹ میں پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے ’’ حکومت ہند ایک طرف افغان عوام کے حقوق کے بارے میں فکر مندی کا اظہار کرتی ہے جبکہ دوسری طرف کشمیریوں کو حقوق سے جان بوجھ کر محروم رکھا جا رہا ہے‘‘۔محبوبہ مفتی نے سرکار پر الزام لگایا ہے کہ سرکار وادی میں حالات بہتر ظاہر کرنے کیلئے دھونس و دبائو کا سہارا لے رہی ہے ،محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں اس وقت جو حالات ہیں اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں