ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

جموں وکشمیرمیں5ماہ بعدروایتی درس وتدریس کی بحالی ،کالجوں واسکولوں کوکھولنے کامعاملہ

   107 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

انتظامیہ تعلیمی اداروں کو کھولنے کے معاملے کوزیر غور لائیں

اعلیٰ سطحی میٹنگوں میں تیاریوں اورانتظامات کاجائزہ

سری نگر :۶،ستمبر//حکومت جموں وکشمیرکی جانب سے رواں ماہ تعلیمی اداروںکومرحلہ وار بنیادوں پر کچھ مخصوص شرائط کیساتھ کھولے جانے کااعلان کئے جانے کے بعدڈپٹی کمشنروں نے اپنے اپنے اضلاع کی حدودمیں اپریل2021سے بندپڑے کالجوں،یونیورسٹیوں ،یونیورسٹی کیمپسوں اورسیکنڈری سطح تک کے اسکولوں میں درس وتدریس کاروایتی عمل بحال کرنے سے متعلق ضروری انتظامات اورتیاریوں کاجائزہ لینا شروع کردیا ۔جے کے این ایس کے مطابق اس سلسلے میں سوموار کے روز بارہمولہ سمیت کئی ضلع ترقیاتی کمشنروںنے محکمہ اسکولی تعلیم ،محکمہ اعلیٰ تعلیم ،محکمہ صحت اورپولیس محکمہ کے اعلیٰ افسران کیساتھ میٹنگیں کرکے لازمی اقدامات وانتظامات کاجائزہ لیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنروںنے متعلقہ افسروں کوہدایت دی کہ وہ عملے اورطلبہ کی100 سوفیصد ٹیکہ کاری کاری ویقینی بنانے کے کام میں سرعت لائیں تاکہ کالجوں ،یونیورسٹیوں اورسینکڈری سطح تک کے اسکولو ںمیں روایتی درس وتدریس کے عمل کی بحالی عمل میں لائی جائے ۔تعلیمی اداروںکوجزوی اورمرحلہ واربنیادوں پرکھولے جانے سے متعلق حکومتی اقدام کے تناظرمیں ڈپٹی کمشنروںنے متعلقہ افسروں سے کہاکہ وہ تمام اہل طالب علموں کوکورونا مخالف ویکسین لگوانے کے عمل میں تیزی لائیں ۔خیال رہے حکومت نے سنیچراوراتوارکوکہاکہ جموں وکشمیرمیں پہلے مرحلے میں کالجوں اوریونیو رسٹیوںکوکھولا جائیگا ،جسکے بعددسویں اوربارہویں جماعت کے طلاب کیلئے بھی اسکول کھولے جائیں گے تاہم حکومتی ذمہ داروںنے روایتی درس وتدریس کاعمل اس شرط کیساتھ بحال کرنے پررضامندی ظاہرکی ہے کہ تعلیمی اداروںکے عملے اوراہل طلبہ کی ٹیکہ کاری کویقینی بنایا جائے ۔حکومتی ذمہ داروںنے واضح کیاہے کہ ویکسین لگائے بغیر کسی بھی طالب علم کوکلاس رومز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔سوموار کومنعقدہ میٹنگوںمیں کئی اضلاع کے ڈپٹی کمشنروںنے متعلقہ افسروں کیساتھ تمام متعلقہ امورات زیرغور لائے ۔انہوںنے محکمہ اسکولی تعلیم ،محکمہ اعلیٰ تعلیم اورمحکمہ صحت کے افسروں سے کہاکہ وہ باہمی تال میل کیساتھ جلدسے جلد تعلیمی اداروںکے عملے اوراہل طلبہ کی ویکسی نیشن کومکمل کریں ،تاکہ صدفیصد ویکسی نیشن کیساتھ 50فیصد طلاب کو کلاس رومز میں رکھنے کی شرط کیساتھ تدریسی عملہ بحال کیاجائے ۔بارہمولہ اوردیگرکچھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروںکی زیرصدارت میٹنگوںمیں متعلقہ افسروں کوایک قابل عمل طریقہ کار بنانے کی ہدایت دی تاکہ طلبہ کی تعلیم کے ساتھ اُن کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم شروع کی جائے گی جس میں کالجوںکے ہر اہل طالب علم کو ویکسین دی جائے گی۔ مزید برآں ، ڈپٹی کمشنروںنے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کووڈ19 سے متعلق مناسبرویے کو حرف اور روح کے مطابق عمل کیا جائے۔ضلع ترقیاتی کمشنروںکی زیرصدارت میٹنگوںمیں مختلف کالجوں کے پرنسپل ، چیف میڈیکل آفیسر ، چیف ایجوکیشن آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران اجلاس میں موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.