مسئلہ کشمیرکے حل اور بقاء کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے پرُامن جدو جہد جاری رہے گی 52

گیلانی کی آخری رسومات انکی خواہشات کے مطابق انجام دینے کی اجازت دینی چاہئے تھی / محبوبہ مفتی

سرینگر/06ستمبر/سید علی شاہ گیلانی کی آخری رسومات ان کی خواہشات کے مطابق انجام دینے اجازت دینی چاہئے تھی کی بات کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر اور جمو ں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ گیلانی کے اہل خانہ کے خلاف کیس درج کرنا جمہوری بھارت میں ایک معمولی چیز ہے ۔ سی این آئی کے مطابق میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی کے انتقال کے بعد سامنے آنے والے ویڈیو انتہائی افسوسناک ہے جس سے کافی مایوسی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ ایک انسان سے لڑ سکتے ہیں جب وہ زندہ ہو تاہم جب وہ انتقال کر جائیے تو اس کو بھی وہاں احترام ہونا چاہئے جو دوسروں کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ انتظامیہ کو سید علی شاہ گیلانی کی آخری رسومات ان کی خواہشات کے مطابق انجام دینے اجازت دینی چاپئے تھے تاہم ایسا نہیںکیا گیا ۔ سید علی شاہ کے اہل خانہ کے خلاف کیس درج کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک سب سے بڑا جمہوری ملک ہے اور یہ معاملہ یہاں کافی چھوٹا ہے ۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ اس کے بھی گیلانی کے ساتھ اختلافات تھے ، لیکن لاش کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے جو دیکھا وہ انسانیت کے خلاف تھا۔ ہر ایک کی آخری خواہشات کا احترام کیا جانا چاہیے۔ یہ واقعہ بھارت کی ثقافتی شناخت کے خلاف تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں