ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت،.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی.

عسکریت کا گراف کم ہوتا جا رہا ہے / لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے

   80 Views   |      |   Sunday, May, 22, 2022

موں کشمیر میں سفید پوش عسکریت پسندوی کو قدم جمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی / لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے

سرینگر/06ستمبر/گزشتہ سالوں کے مقابلے امسال کشمیر میں حالات کافی بہتر ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے فوج کے 15کارپس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ کشمیر میں ابھی 200کے قریب جنگجو سرگرم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت کا گراف کم ہوتا جارہا ہے اور لوگ تشدد کے بجائے امن کو ترجیح دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر مکمل کنٹرول ہے اور دراندازی کے واقعات میں بھی کمی آئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سرحدی ضلع کپواڑہ کے مژھل علاقے میں فوج کی جانب سے منعقد ہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرینگر میںمقیم فوج کے 15کور کے جی او سی لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ وادی میں پچھلے دو سال سے حالات پرامن اور خوشگوار ہے اور لوگ بھی امن کی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی جانب سے منعقدہ کردہ پروگراموں میںمقامی نوجوانوں کی خاصی تعداد شرکت کر رہی ہے جس سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ لوگوں کے دلوں میں اب کوئی خوف یا ڈر نہیںہے اور نوجوانوں نے تشدد کے بجائے امن کو ترجیح دی ہے ۔ کشمیر میں سرگرم جنگجوئوںکے بارے میںپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ کشمیر میں عسکریت کا گراف کم ہوگیا ہے اور اگر کشمیر کی بات کرے تواس وقت کشمیر میں 200کے قریب عسکریت پسند سرگرم ہے ۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ سالوں میں یہ تعداد 300سے 400کے قریب ہوتی تھی تاہم امسال یہ دو سے بھی کم چلی گئی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ آگے یہ تعداد مکمل طور پر کم ہو کر ایک دن عسکریت کا مکمل خاتمہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے خلاف فوج کی کارورائی جاری ہے اور اس میں عوام کو تعاون بھی برابر ہے ۔ ڈی پی پانڈے نے کہا کہ عوام کے مکمل تعاون اور مدد سے کشمیر کے حالات میں آئے روز بہتری آرہی ہے ۔ سرحدوں پر دراندازی کے واقعات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ فوج چوکس اور متحرک ہے اور اس کے زمینی سطح پر کافی مثبت نتائج بر آمد ہو رہے ہیں ۔ پانڈے نے کہا کہ امسال کچھ ایک واقعات دراندازی کے رونما ہوئے تاہم مجموعی طور پر سرحدوں پر بھی صورتحال پر امن رہی ۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی کوشش ہمیشہ رہی ہے کہ نوجوان تشدد کے بجائے اپنے مستقل کو سنوانے کی جانب دھیان دیںاور کہا کہ میں والدین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو صیح تربیت دیں اور انہیں صحیح راستہ اپنانے کی تربیت دیںکیونکہ ملک کے دشمن اور اپنی مفاد عناصر ان نوجوانوں کا غلط استعمال کررہے ہیں اور انہیں غلط راستے پر چلنے کے لئے تیار کرتے ہیں لیکن فوج ان بچوں نوجوانوں کو تبھی صیح راستے ریکھا سکتی ہے انہیں اچھا مستبل کی طرف لے سکتے ہیں جب والدین کا ساتھ ہو۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت، اور رہبر کھیل کے تحت ہوئیں تعیناتیوں.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کچھ نیچے درج کیا گیا.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ.

سرینگر /21مئی // این این این سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالے کے قریب زیر تعمیر ٹنل مہند م ہونے کے بعد لاپتہ مزدوروں.

صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے آج نٹی محلہ میر بحری کلان رینہ واری (ڈل) جاکر وہاں گذشتہ.