اٹلی کاافغانستان میں دوبارہ سے سفارتخانہ کھولنے کا اعلان 78

اٹلی کاافغانستان میں دوبارہ سے سفارتخانہ کھولنے کا اعلان

ماسکو// 4 ستمبر//طالبان کا کہنا ہے کہ اٹلی نے افغانستان کی راجدھانی کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا وعدہ کیا ہے۔طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے جمعہ کو یہ بات کہی۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا ’’آج افغانستان کے سیاسی دفتر نے اتلی کے وزیراعظم (ماریو ڈریگی) کے نمائندے کے ساتھ میٹنگ کی۔ اتلی نے افغناستان میں اپنا سفارتخانہ پھر سے کھولنے کا وعدہ کیا ہے‘‘۔دنیا کے کئی دیگر ممالک کے ساتھ اٹلی نے بھی اگست کے وسط تک افغانستان میں طالبان کا کنٹرول ہونے کے بعد اس ایشیائی ملک سے اپنے سفارتی اہلکاروں، شہریوں اور اتحادیوں کو نکالنے کے لئے مہم شروع کی اور اپنا سفارتخانہ بند کیا۔ جاپان اور نیدر لینڈ جیسے کچھ ممالک نے اپنے سفارتخانوں کو افغانستان سے قطر کی راجدھانی دوحہ میں منتقل کردیا۔ (یو این آئی)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں