64

سرینگر میں اپنی پارٹی کار کن کی گاڑی نظر آتش

سرینگر//سرینگر میں اپنی پارٹی کے ایک کارکن کی گاڑی دوران شب نظرآتش کر دی گئی ہے اس حوالے سے پولیس نے ایک کیس درج کر کے مزید کارروائی شروع کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ۹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ضلع سیکریٹری کی نجی گاڑی کو ‘شرپسندوں’ نے نذر آتش کر دیا۔جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں گزشتہ شب نا معلوم افراد نے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ڈسٹرکٹ سیکریٹری کی گاڑی کو نذر آتش کر دیا۔پولیس کے ایک آفیسر نے بتایا کہ ’’گزشتہ شب شہر کے حبہ کدل علاقے میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے لیڈر جیلانی کمار کی اسکارپیو گاڑی کو آگ لگا دی گئی، کمار خود گاڑی میں موجود نہیں تھے۔‘‘ان کا مزید کہنا تھا کہ جیلانی کمار کی نجی گاڑی، زیر رجسٹریشن نمبر DL12CA1466، کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اس حوالے سے معاملہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔‘‘تاہم پارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انہیں اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔ مودی حکومت سب کو لوٹنے میں مصروف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں