86

مشیر فاروق خان نے جے کے پی سی سی کی جانب سے جاری کھیلوں کے انفراسٹرکچر پروجیکٹوں پر پیش رفت کا جائیزہ لیا

سرینگر 28 اگست//لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج جموں و کشمیر سپورٹس کونسل ( جے کے ایس سی ) کے تحت کھیلوں کے مختلف انفرسٹرکچر پروجیکٹوں کی فزیکل اور مالی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے سرینگر میں منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں منیجنگ ڈائریکٹر جے کے پی سی سی وکاس کنڈل ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے کے پی سی سی ، چیف انجینئر جے کے پی سی سی ، سیکرٹری جے کے اسپورٹس کونسل نزہت گُل ، جے کے پی سی سی کے ڈپٹی جنرل منیجرز اور انجینئرز اور سپورٹس کونسل کے دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران مختلف پروجیکٹس جیسے کہ گول ( رام بن ) ، ڈوڈہ ، کشتواڑ ، منڈی ( پونچھ ) بٖڈگام ، شوپیاں ، راج پورہ پلوامہ ، میر گنڈ پٹن اور دیگر مقامات پر حاصل ہونے والی پیشرفت پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ ان پروجیکٹوں پر پیش رفت کا جائیزہ لیتے ہوئے مشیر فاروق خان نے افسران پر زور دیا کہ وہ جے کے ایس سی کے تمام پروجیکٹس کو تیزی سے اور بروقت مکمل کریں تا کہ جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیتوں کا ادراک کرنے کیلئے قابلِ اعتماد اور جدید قسم کا کھیلوں کا انفراسٹرکچر فراہم کیا جا سکے ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو کھیلوں میں شامل کرنے کیلئے ٹھوس کوششیں کریں ۔ ڈوڈہ ، کشتواڑ میں کثیر المقاصد انڈور سپورٹس ہالز کی تعمیر پر ہونے والی پیش رفت پر بات کرتے ہوئے مشیر خان نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ یہ دونوں پروجیکٹ 31 دسمبر 2021 سے پہلے مکمل کریں ۔ اسی طرح جے کے پی سی سی کے انجینئرز نے مشیر کو بتایا کہ کثیر مقصدی انڈور ہال میر گنڈ پٹن اور شوپیاں میں ہر لحاظ سے بالترتیب 30 ستمبر اور 31 اکتوبر 2021 تک مکمل کیا جائے گا ۔ میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ راج پورہ پلوامہ میں کثیر مقصدی انڈور ہال مکمل ہو چکا ہے اور افتتاح کیلئے تیار ہے ۔ منڈی میں کثیر المقاصد انڈور ہال کے بارے میں مشیر نے سست پیش رفت پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور جے کے پی سی سی سے اس پروجیکٹ کو 31 مارچ 2022 سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ پروجیکٹ میں یہ پایا گیا کہ سائیٹ پر مٹی کی حالت مستحکم نہیں ہے کیونکہ اس طرح کے پروجیکٹ کو دوبارہ سے ڈیزائین کیا گیا ہے تا کہ اسے مضبوط بنیاد فراہم کی جا سکے جس کی وجہ سے تاخیر اور لاگت میں اضافہ ہوا ۔ مشیر نے جے کے پی سی سی اور سپورٹس کونسل کو ہدایت دی کہ وہ گول کے مقام کا مشترکہ معائینہ کریں اور جواز کے ساتھ نظر ثانی شدہ ڈی پی آر کے ساتھ آئیں ۔ مشیر نے افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ تمام اسٹیڈیموں میں جہاں پانی کی چھتیں ابھی تک لانچ نہیں کی گئی ہیں پانی ذخیرہ کرنے کا طریقہ کار وضع کریں تا کہ اس اسٹیڈیم میں مختلف سرگرمیاں کرتے ہوئے اس تکنیک کے ذریعے پانی کو مختلف مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکے ۔ مشیر نے جے کے پی سی سی کو مزید ہدایات جاری کیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کثیر مقصدی انڈور سپورٹس ہالز کے ارد گرد کے گراؤنڈز تمام ملبے ، عمارت سازی کے سامان سے صاف کئے جائیں ۔ انہوں نے انڈور ہالوں تک رسائی کو بہتر بنانے کیلئے بھی ہدایات جاری کیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں