ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

افغانستان میں طالبان قبضے کے چلتے کشمیر کی پُر امن صورتحال بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائیگی

   121 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

پاکستان کشمیری نوجوانوں کی نسل کو منشیات کا عادی بناکر ختم کرنے کے درپے/دلباغ سنگھ

عسکریت پسندوں اور ان کے معاون کارکنوں کے خلاف مزید سختی سے نمٹا جائے گا / دلباغ سنگھ

سرینگر جھڑپ میں عباس شیخ اور اس کے ساتھی کی ہلاکت کے بعد لوگوں نے راحت کی سانس لی

سرینگر/28اگست/عسکریت پسندوں اور ان کے معاون کارکنوں کے خلاف مزید سختی سے نمٹنے کا عندیہ دیتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کے قبضے کے چلتے کشمیر میں صورتحال کو بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوںنے مزید کہا کہ سرینگر جھڑپ میں انتہائی مطلوب ترین جنگجو عباس شیخ اور اس کے ساتھی کی ہلاکت کے ساتھ ہی لوگوں نے چین کی سانس لی ۔ سی این آئی کے مطابق دورہ بانڈی پورہ کے دوران ضلع پولیس لائینز بانڈی پورہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جموںکشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر میں امن کی صورتحال کو بگاڑنے کی کسی کو اجازت نہیںدی جائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ عسکریت پسندوں اور ان کے معاون کارکنوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا جبکہ جموںکشمیر کی صورتحال کو کسی کو بگاڑنے کی قعطی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ضلع بانڈی پورہ کے متعلق بات کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ ضلع امن کی راہ پر ہے اور یہاںکے حالات بالکل پر امن ہے ۔ پولیس سربراہ نے کہا کہ گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران مسلح جھڑپوں کے دوران کئی عسکری تنظیموں کے اعلی کمانڈر مارے گئے جن میں خصوصی طور پر لشکر طیبہ ، ٹی آر ایف کے سربراہ عباس شیخ اور اس کا ساتھی ثاقب سرینگر جھڑپ کے دوران مارا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ سرینگر جھڑپ میں عباس شیخ اور اس کے ساتھی کی ہلاکت سے لوگوں نے بڑی راحت کی سانس لی ۔عسکری سرگرمیوں کے بڑھتے واقعات کے بارے میںپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دلباغ سنگھ نے کہا کہ عسکریت پسندوں اور ان کے حامیوں خاص طور پر بالائے زمین کارکنوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ یہ بالائے زمین کارکن ہی ہوتے ہیں جو شہری پر حملہ کرکے ان کو ہلاک کرتے ہیں جبکہ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میںگرینیڈ پھینکتے ہیں ۔ لہذا ان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ۔ افغانستان میں طالبان قبضے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہا کہ کشمیر کی موجود صورتحال کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہو گی اور جو بھی ایسی کارروائیوں میںملوث پایا جائے گا ان کے خلاف سخت کارورائی ہو گی ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر کے حالات پُر امن ہے اور ہم چاہتے ہیںکہ آئندہ بھی پُر امن ہی رہے ۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.