9

کشمیری ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو پیسوں کامطالبہ ٹھکرانا مہنگا پڑا

پٹھانکوٹ جموں میںنا معلوم افراد کے ہاتھوں لہو لہان ، ٹرک کو بھی کافی نقصان

سرینگر/25اگست/سی این آئی// جموں کے پٹھانکوٹ علاقے میںنامعلوم افراد کی جانب سے پیسہ دینے کا مطالبہ کو ٹھکرانے کے نتیجے میں کشمیر ی ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر کا زد کوب کیا گیا ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق پٹھانکوٹ جموں علاقے میںکشمیری ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی اس وقت پٹائی کی گئیں جب وہ ٹرک صاف کر رہے تھے ۔ جنوبی ضلع بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور عابدبٹ نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ گزشتہ شام نامعلوم افراد نے ان سے رقم کا مطالبہ کیا جسے انہوں نے ادا کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد ان کے ساتھ مار پیٹ کی گئی۔انہوںنے بتایا کہ گزشتہ شام ٹرک کا ٹائیر خراب ہو گیا جس کو وہ تبدیل کر رہے تھے۔اسی دوران کچھ نامعلوم افراد ان کے پاس آئے اور ان سے رقم کا مطالبہ کرنے لگے۔ٹرک ڈرائیور نے الزام لگایا کہ انہوں نے انہیں پیسے دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد ان کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی اور ٹرک کے شیشوں کو بھی چکنا چور کر دیا۔انہوں نے کہا کہ کسی طرح سے وہ پولیس سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ جب تک پولیس موقع پر پہنچی تب تک “حملہ آور” فرار ہو گئے تھے۔دریں اثنا، انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ اس معاملہ کا سنجیدہ نوٹس لیں اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں